Bharat Express

Aam Aadmi Party

عام آدمی پارٹی نے ہریانہ میں اب تک 29 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو 9 امیدواروں کی فہرست جاری کرنے سے پہلے پارٹی نے پیر کو 20 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے چھترپال سنگھ کوٹکٹ دیا ہے۔

دہلی کے اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ وہ روزانہ ای ڈی دفتر میں پیش ہونے کے لئے تیار ہیں۔ انہیں کسی بھی شرط پر رہا کردیا جائے۔

ہریانہ اسمبلی الیکشن میں کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان الائنس سے متعلق خبروں کے درمیان عام آدمی پارٹی نے 20 امیدواروں پرمشتمل اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ 

ہریانہ اسمبلی الیکشن کے لئے عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے اتحاد سے متعلق بڑی خبرسامنے آرہی ہے، جہاں عام آدمی پارٹی کے لیڈراورراجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی ہریانہ میں پوری تیاری ہے اورپرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ 12 ستمبرہے۔ ہمارے پاس کم وقت ہے، ہائی کمان کے فیصلے کا انتظارہے، جس کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔

عام آدمی پارٹی ہریانہ کے ریاستی نائب صدر انوراگ ڈھنڈا کوکلا یت اسمبلی سیٹ سے لڑنے کی تیاری کر رہی ہے، وہیں عام آدمی پارٹی کروکشیتر میں کم از کم ایک سیٹ کا مطالبہ کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 سیٹیں چھوڑنے پر کانگریس کی ہچکچاہٹ کے باعث بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔ عام آدمی پارٹی اب 50 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست تیار کر رہی ہے۔

راگھو چڈھا نے کہا، "ابھی بات چیت چل رہی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ملک کے مفاد میں اور ہریانہ کے مفاد میں ایک اتحاد بن سکتا ہے، ہم اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور امید باقی ہے۔"

گزشتہ کچھ دنوں سے عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کو لے کربات چیت چل رہی تھی۔  یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ راہل گاندھی ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد چاہتے ہیں۔

امانت اللہ نے ای ڈی کے بار بار وہی سوالات پوچھنے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں 18 اپریل کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوا، مجھ سے 13 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ اب پھر مجھ سے وہی سوالات پوچھے جا رہے ہیں۔

ہریانہ لوک سبھا الیکشن میں الائنس کے لئے کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینو گوپال کے درمیان دوراؤنڈ کی میٹنگ بھی ہوئی ہے۔ اس میں عام آدمی پارٹی نے10 سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے۔