Bharat Express

Delhi Assembly Election 2025: دہلی کانگریس کی پہلی فہرست جاری، اروند کیجریوال کے خلاف سندیپ دکشت کو بنایا گیا امیدوار، ہارون یوسف، علی مہدی اورعبداالرحمٰن کو ملا ٹکٹ

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے سیاسی پارٹیوں نے تیاری شروع کردی ہے۔ کانگریس بھی مقابلے میں کوئی کسرنہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔ کانگریس نے 21 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس نے 21 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس نے کمرکس لی ہے اور پارٹی پوری مضبوطی کے ساتھ میدان میں اترنے کے لئے تیار ہوگئی ہے۔ کانگریس نے اسی ضمن میں اپنی پہلی فہرست بھی جاری کردی ہے۔ کانگریس نے آج جمعرات کی رات (12 دسمبر) کو اپنی پہلی فہرست جاری کی، جس میں 21 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ کانگریس کی فہرست میں سب سے بڑا نام دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کے بیٹے سندیپ دکشت کا نام ہے۔ سندیپ دکشت کو کانگریس نے نئی دہلی سے امیدوار بنایا ہے اور وہ اروند کیجریوال کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

کانگریس کی پہلی فہرست میں تین مسلم امیدواروں کوٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس میں سابق ریاستی وزیرہارون یوسف کا نام شامل ہے۔ کانگریس کے سینئرلیڈرہارون یوسف کوبلیماران سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہیں مصطفیٰ آباد سے کانگریس کے سابق رکن اسمبلی حسن احمد کے بیٹے علی مہدی کوامیدواربنایا گیا ہے۔ جبکہ سیلم پورسے کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی عبدالرحمان کوٹکٹ دے دیا ہے۔ عبدالرحمان دودن پہلے ہی کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے عبدالرحمان کی جگہ کانگریس کے سینئرلیڈررہے چودھری متین احمد کے بیٹے چودھری زبیراحمد کوامیدواربنایا ہے۔

اس کے علاوہ ریاستی صدردیویندریادوکوبادلی سے امیدواربنایا گیا ہے۔ کانگریس نے وزیرپورسے پارٹی کی قومی ترجمان راگنی نائک کو امیدواربنایا ہے۔ سابق ریاستی صدر انل چودھری پٹپڑگنج سے قسمت آزمائیں گے۔ چاندنی چوک سے جے پرکاش اگروال کے بیٹے مدت اگروال اوروزیرپورسے راگنی نائک کوامیدوار بنایا گیا ہے۔ کانگریس نئی دہلی سیٹ سے الکا لانبا کوامیدواربنانا چاہتی تھی، لیکن وہ وہاں سے راضی نہیں ہوئیں۔ حالانکہ وہ چاندنی چوک سے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پررکن اسمبلی رہ چکی ہیں، لیکن چاندنی چوک سے مدت اگروال کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Also Read