Bharat Express

Aam Aadmi Party

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ (11 مئی) کو وزیراعظم نریندرمودی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کوتانا شاہی سے بچانا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی کی تہاڑ جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ دریں اثنا، وزیر اعلی اروند کیجریوال 11 مئی سے لوک سبھا انتخابات کی مہم کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں تہاڑ جیل سے رہا ہونے کے بعد، ہفتہ (11 مئی) …

سپریم کورٹ سے کیجریوال کوعبوری ضمانت ملنے کے بعد اپوزیشن کے متحدہ محاذ’ انڈیا اتحاد ’ کے لیڈران کے درمیان بھی خوشی کا ماحول ہے۔

سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو 2 جون تک کے لئے عبوری ضمانت دے دی۔ ساتھ ہی کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔

جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکردتہ کی بینچ نے کہا کہ مبینہ شراب پالیسی معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار اروندکیجریوال کو 2 جون خود سپردگی کرکے جیل واپس جانا ہوگا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتارہونے کے بعد سے ہی ای ڈی کی عدالتی حراست میں ہیں۔ وہ فی الحال تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت کے دوران کہا کہ اگر پولیس افسر نے جان بوجھ کر نام اجاگرکیا ہے اور دہلی پولیس کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔

دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی کی گرفتاری کووزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔

دہلی شراب پالیسی معاملے میں سابق نائب وزیراعلیٰ اور منیش سسودیا کو گزشتہ سال فروری میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 لوک سبھا الیکشن کے درمیان کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال سے ملاقات کی۔ اس وقت جب اروند کیجریوال دہلی شراب گھوٹالہ معاملے سے متعلق تہاڑ جیل میں بند ہیں، ایسے موقع پر کی گئی اس ملاقات کو کافی ضروری بتایا جارہا ہے۔