Bharat Express

Aam Aadmi Party

منیش سسودیا آج شام تک جیل سے باہرآسکتے ہیں۔ راؤز ایوینیو کورٹ میں 10 لاکھ کے بیل بانڈ بھرے جانے کے بعد خصوصی عدالت جیل سے چھوڑنے کا پروانہ جاری کرے گی۔ سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کو شرائط کے ساتھ ضمانت دی ہے۔

جب منیش  سسودیا کی ضمانت کی خبر آئی تو آتشی دہلی میں ایک اسکول کا افتتاح کرنے دوارکا میں تھیں۔ جب انہیں بیل کے بارے میں معلومات ملی تو وہ اسٹیج پر ہی جذباتی ہو گئیں۔

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کوسپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کا انڈیا الائنس کی کئی اورپارٹیوں نے بھی استقبال کیا ہے۔ انہوں نے اسے مودی حکومت کی تانا شاہی پر طمانچہ قراردیا ہے۔

بھگونت مان نے ہرمن پریت سنگھ سے کہا کہ "ہم آپ کے میچ کا ایک ایک منٹ دیکھتے ہیں۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے آنا چاہتا تھا، لیکن مجھے سیاسی منظوری نہیں ملی۔

ایوان کی میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی بی جے پی نے ایوان کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ میئر کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ بی جے پی کونسلروں نے سی ایم اروند کیجریوال کے خلاف نعرے لگائے۔

دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں راؤ آئی اے ایس کوچنگ کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے سے تین طلبہ کی موت ہوگئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہفتہ کو دہلی میں بارش کے دوران یہ تہہ خانہ پانی سے بھر گیا تھا۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میٹنگ میں ترقی یافتہ ہندوستان سے متعلق ویژن پیپر پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق اس میٹنگ کا مقصد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان باہمی نظم و نسق اور تعاون کو فروغ دینا

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عدالتی حراست 8 اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس درمیان انڈیا الائنس نے کیجریوال کی خراب صحت سے متعلق احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اےاے پی کو 15 جون تک اپنا موجودہ پارٹی دفتر خالی کرنا تھا۔ لیکن اب سپریم کورٹ نے اسے 10 اگست تک بڑھا دیا تھا۔

جب دہلی ہائی کورٹ میں آخری سماعت ہوئی تو جسٹس سبرمنیم پرساد کی بنچ نے کہا کہ مرکزی حکومت عام آدمی پارٹی کو محض اس بنیاد پر پارٹی دفتر کے طور پر استعمال کرنے سے انکار نہیں کر سکتی کہ زمین اب موجود نہیں ہے۔