Bharat Express

Aam Aadmi Party

اس سے قبل تیس ہزاری کورٹ نے ویبھو کمارکی کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ جس کے خلاف ویبھو کمار نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے ۔دہلی پولیس نے 18 مئی کو ویبھو کمارکی کو گرفتار کیا تھا۔

بی جے پی اور آرایس ایس کے درمیان زبردست ٹکراؤ دیکھنے کومل رہا ہے۔ آرایس ایس کے لیڈر مسلسل بی جے پی کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں۔

راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ محکموں کی تقسیم میں بی جے پی نے اپنے این ڈی اے اتحادیوں کوکم اہمیت والی وزارتیں دیں، جبکہ سبھی اہم وزارت اپنے پاس رکھ لئے۔

 ہریانہ میں اسی سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی الیکشن سے متعلق بھوپیندر سنگھ ہڈا نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں کانگریس کو کامیابی ملے گی۔

پنجاب اے اے پی ایم ایل اے کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ وکرم چودھری نے دلیل دی کہ معاملات ایک جیسے نہیں ہیں اور انہیں ریمانڈ پر بھیجنے کی وجہ بنیادی طور پر عدم پیشی تھی۔

ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ مرکزی حکومت کو اس وقت تک عارضی دفاتر الاٹ کرنے پر غور کرنا چاہیے جب تک دفتر کے لیے مستقل زمین الاٹ نہیں ہو جاتی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اے اے پی کو 15 جون تک اپنا موجودہ پارٹی دفتر خالی کرنا تھا۔

راؤز ایونیو کورٹ نے اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 14 دن کی توسیع کر دی۔ حراست میں 19 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار (2 جون) کو تہاڑ جیل میں خودسپردگی کی۔ 10 مئی کو سپریم کورٹ نے انہیں لوک سبھا انتخابات کے لیے 21 دن کے لیے عبوری ضمانت دی اور 2 جون کو خودسپردگی کرنے کو کہا۔

کیجریوال نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھائے۔ راج گھاٹ کے بعد کیجریوال کناٹ پلیس کے ہنومان مندر پہنچے۔ یہاں انہوں نے بھگوان ہنومان کے درشن کیے اور پوجا کی۔

آتشی کا یہ ردعمل ایسے وقت میں آیا ہے جب سی ایم کیجریوال نے باقاعدہ ضمانت کے لیے نچلی عدالت سے رجوع کیا ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعلی کیجریوال نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔