Bharat Express

Delhi Assembly Election 2025: دہلی میں قبل ازوقت ہوں گے اسمبلی الیکشن؟ الیکشن کمیشن کے اس حکم نے بڑھا دی ہلچل

دہلی میں اسمبلی الیکشن آئندہ سال کے آغازمیں کرائے جانے کا امکان تھا، لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ یہ الیکشن 2024 میں بھی کرایا جاسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کی سرگرمی سے دہلی میں قبل از وقت اسمبلی الیکشن کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

Delhi Assembly Election 2025: کیا دارالحکومت دہلی میں اسمبلی الیکشن وقت سے پہلے کرائے جائیں گے؟ دراصل، ایسی قیاس آرائیاں تب سے شروع ہوئی ہیں، جب سے چیف الیکٹورل آفس نے ایم سی ڈی سے اسمبلی الیکشن کی تیاری کرنے کوکہا ہے۔ 2020 میں فروری میں الیکشن ہوئے تھے تومانا جا رہا تھا کہ 2025 کی شروعات میں الیکشن ہوں گے، لیکن اب جلدی الیکشن کے آثارنظرآرہے ہیں۔

آج تک کی رپورٹ کے مطابق، دہلی کے چیف الیکٹورل آفس نے ایم سی ڈی کواسمبلی الیکشن کے لئے نوڈل افسر مقررکرنے کوکہا ہے۔ ایسی بھی جانکاری سامنے آرہی ہے کہ ملازمین کوالیکشن سے متعلق ٹریننگ دینے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں، جس پرعمل کرتے ہوئے ٹریننگ شروع بھی کردی گئی ہے۔

کیا 7-6 ماہ پہلے شروع ہوجاتی ہے تیاری؟

اگرآئندہ سال الیکشن ہونے ہیں تواس لحاظ سے الیکشن کی تیاریوں کے لئے 7-6 ماہ کا وقت ہے، لیکن الیکشن کی تیاریاں عموماً اتنے پہلے نہیں کی جاتی ہیں، تواس بنیاد پربھی مانا جا رہا ہے کہ الیکشن 2024 میں ہی ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جھارکھنڈ، ہریانہ، مہاراشٹراورجموں وکشمیرمیں الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن نے افسران کے تبادلے کے احکامات دیئے تھے۔ ایسے میں وہاں الیکشن کی تاریخوں کا اعلان جلد ہونے کے آثارہیں۔

جلد الیکشن سے کسے ہوگا فائدہ؟

دوسری جانب، دہلی میں 2015 سے عام آدمی پارٹی ہے، جس کے سربراہ اروند کیجریوال ابھی جیل میں ہیں۔ وہیں، اس کی اہم حریف بی جے پی ہے جبکہ کانگریس سے بھی اسے ٹکرملے گی کیونکہ اس نے الیکشن اکیلے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرالیکشن پہلے ہوتے ہیں تو پھر یہ عام آدمی پارٹی کے لئے بھی ایک چیلنج ہوگا کیونکہ اسے اینٹی انکیمبنسی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ حال کے وقت میں اس کے ٹاپ لیڈران پرلگے الزامات اوران کی گرفتاری کا اثرالیکشن میں پڑسکتا ہے۔

وہیں، لوک سبھا الیکشن میں بھی یہ کچھ خاص کرشمہ نہیں کرپائی اور جن چار سیٹوں پرالیکشن لڑا، وہاں ہارکا منہ دیکھنا پڑا۔ حالانکہ پارٹی کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ منیش سسودیا ضمانت پرباہرآچکے ہیں، جس سے اس کی انتخابی تیاریوں کورفتارمل سکتی ہے۔

  بھارت ایکسپریس