Delhi exit poll 2025: ایگزٹ پولزکے منظر عام پرآتے ہی سیاسی گلیاروں میں ہلچل ہوئی تیز، سندیپ دکشت کا رد عمل،کہا -اندازہ ہو سکتا ہے غلط
سیاسی شعور رکھنے والے افراد کا کہنا ہے یہ ایگزٹ پولز ہیں، نتائج اس کے بر عکس بھی آسکتے ہیں ۔اس پورے معاملہ پر کانگریس پارٹی کے قد آور لیڈراورکانگریسی امیدوار سندیپ دکشت نے کہا کہ یہ ایگزٹ پولزغلط ثابت ہوسکتے ہیں ۔
Delhi Assembly Election 2025: امانت اللہ خان کی حمایت میں محمد خالد نے جاری کیا پمفلیٹ، اوکھلا کے ایم ایل اے کو بتایا مسلمانوں کا رہنما
عام آدمی پارٹی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ کے صدر محمد خالد کی طرف سے بھی ایک پمفلیٹ رائے دہندگان کے درمیان تقسیم کیا گیا ہے اور مسلم ووٹوں کی تقسیم نہ ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔
Delhi Election 2025: امانت اللہ خان کی کیوں کی حمایت؟ ماہر تعلیم کلیم الحفیظ نے دی یہ بڑی دلیل
اوکھلا اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا عام آدمی پارٹی کے امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ تمام امیدواروں کی طرف سے ان سے ہی سوال پوچھے جا رہے ہیں۔
Delhi Assembly Election 2025: مسلمانوں کے دلوں سے ختم ہوگیا ہے بی جے پی کا خوف، اوکھلا میں مسلم ووٹوں کی تقسیم پر سینئر لیڈر عرفان اللہ خان نے دیا بڑا جواب
جامعہ نگرکوآرڈی نیشن کے کنوینر، دانشور اور عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر 2013 میں اوکھلا اسمبلی حلقہ سے قسمت آزمانے والے عرفان اللہ خان نے بھارت ایکسپریس اردو سے خاص بات چیت میں کہا کہ اوکھلا میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ لوگ رہتے ہیں اور یہاں پر ووٹوں کی تقسیم کا سوال نہیں ہے۔
Delhi Assembly Election: ووٹنگ سے ایک دن قبل وزیر اعلی آتشی کے خلاف ایف آئی آر درج، جانئے کیا ہے معاملہ؟
دہلی اسمبلی انتخابات سے ایک دن قبل ریاست کے وزیر اعلیٰ آتشی اور ان کی پارٹی کے حامیوں کے خلاف دو کیس درج کیے گئے ہیں۔
امانت اللہ خان کو ملی درگاہ حضرت نظام الدین کی حمایت، سجادہ نشین نے بتایا مسلمانوں کا ہمدرد
دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں اوکھلا اسمبلی حلقہ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی امانت اللہ ہیٹ ٹرک لگانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
Akhilesh Yadav on Delhi Election 2025: اکھلیش یادو نے ہاتھ میں اٹھایا AAP کا جھاڑو، بی جے پی کوگھیرا، کانگریس کا نہیں لیا نام
سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو نے دہلی میں روڈ شو کے دوران لوگوں سے کہا کہ آپ کا ووٹ خراب نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
Amanatullah Khan appeals to the public Donation: امانت اللہ خان نے عوام سے مانگا تعاون، انتخابی اخراجات کے لئے لوگوں سے کی یہ بڑی اپیل
اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو عام آدمی پارٹی نے تیسری بار اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ان کے سامنے بی جے پی کے منیش چودھری، کانگریس سے اریبہ خان اور مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر شفاء الرحمٰن میدان میں ہیں۔
Owaisi’s big attack on AAP and BJP: ’’کجریوال الیکشن لڑ سکتے ہیں تو طاہر حسین کیوں نہیں …‘‘، اسد الدین اویسی کا عام آدمی پارٹی اور بی جے پی پر بڑا حملہ
اویسی نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم انصاف کی لڑائی میں ہمیشہ سب سے آگے رہے گی۔ امبیڈکر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں برابری حاصل کرنی ہے اور اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونا ہے۔ طاہر حسین کا ساتھ دے کر انہوں نے یہ پیغام دیا کہ ان کی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
BJP Manifesto 2.0 for Delhi Elections: امیدواروں کو 15 ہزار، دلت طلباء کے لیے وظیفہ اسکیم… بی جے پی نے سنکلپ پتر-2 میں کئے یہ وعدے
انوراگ ٹھاکر نے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا وعدہ کیا اور کہا کہ اگر ہم اقتدار میں آئے تو گھوٹالوں کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دیں گے۔





