Bharat Express

Amanatullah Khan sent to 4 days ED Custody: ای ڈی کو ملی امانت اللہ خان کی 4 دنوں کی ریمانڈ، منی لانڈرنگ معاملے میں ہوئی ہے گرفتاری

دہلی کی راوز ایوینیو کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو 4 دنوں کی ای ڈی کی حراست میں بھیجا ہے۔ انہیں منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان

دہلی کی راوزایوینیو کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کوچاردنوں کی ای ڈی کی حراست میں بھیجا ہے۔ انہیں منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتارکرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے عدالت میں اسپیشل جج راکیش سیال کی عدالت میں امانت اللہ خان کو پیش کرکے 10 دنوں کی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا۔ دہلی وقف بورڈ میں مالی بدعنوانیوں اورمنی لانڈرنگ کے الزامات میں ای ڈی نے پیرکوامانت اللہ خان کوان کے گھرسے گرفتارکیا تھا۔

ای ڈی نے دہلی کے اوکھلا میں امانت اللہ خان کی رہائش گاہ پر تلاشی لینے کے بعد پیرکی صبح 11 بج کر20 منٹ پرانہیں گرفتارکیا تھا۔ اس معاملے میں ای ڈی نے عدالت کوبتایا تھا کہ تلاشی کے دوران امانت اللہ خان سے کچھ سوال پوچھے گئے۔ وہ جواب دینے سے بچتے رہے۔ اس کے بعد انہیں گرفتارکیا گیا۔

ایجنسی کوگمراہ کرنے کی کوشش کی گئی

ای ڈی کا کہنا ہے کہ امانت اللہ خان اس پورے معاملے میں اہم ملزم ہیں۔ ایجنسی نے عدالت کو بتایا کہ بدعنوانی سے آمدنی کا استعمال جائیداد خریدنے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی منی لانڈرنگ کی بھی بات سامنے آئی ہے۔ نقدی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اتنا ہی انہیں، ایجنسی کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

امانت اللہ خان کو سمن جاری کئے گئے

جانچ ایجنسی نے امانت اللہ خان پر جانچ میں تعاون نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں سمن جاری کئے گئے۔ وہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد صرف ایک بار پیش ہوئے۔ امانت اللہ خان کے خلاف منی لانڈرنگ کے معاملے میں دو ایف آئی آر کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک معاملہ سی بی آئی کا وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔ دوسرا معاملہ دہلی اے سی بی کے ذریعہ آمدنی سے زیادہ جائیداد رکھنے کے معاملے سے متعلق ہے۔

کانگریس نے گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی پر کی تنقید

دہلی کانگریس کے صدردیویندریادو نے الزام لگایا کہ امانت اللہ خان کی گرفتاری عام آدمی پارٹی کی حکومت میں گہرائی تک جڑیں جمع چکی بدعنوانی اور دھوکہ دہی کی ایک مثال ہے۔ بدعنوانی کے الزام میں جانچ ایجنسیوں کی جانچ کے گھیرے میں آنے والے امانت اللہ خان عام آدمی پارٹی کے شاید 19 ویں رکن اسمبلی ہیں۔

بھارت ایکسپریس