Bharat Express

ED arrests AAP MLA Amanatullah Khan: ’’میں بے قصورہوں…‘‘ اپنی گرفتاری پر اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کا بڑا دعویٰ، برہم سنجے سنگھ کا بی جے پی پر بڑا حملہ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے امانت اللہ خان کی گرفتاری سے متعلق اپنے سوشل میڈیا ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) میں پرکہا، ”یہ گرفتاری بہت مہنگی پڑے گی بھاجپائیوں۔ دہلی میں بری طرح ہارو گے۔ بغیر ثنوت کے امانت اللہ خان کو گرفتارکیا گیا ہے۔“

اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ پیر کو گرفتارکئے جانے کے بعد عام آدمی پارٹی سے اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے کہا کہ وہ بے قصورہیں۔ ای ڈی نے چار گھنٹے کی لمبی پوچھ گچھ کے بعد آج انہیں گرفتار کرلیا۔ جب ای ڈی کی ٹیم انہیں گرفتار کرکے لے جارہی تھی تو باہرانتظارکررہی میڈیا سے انہوں نے بس اتنا کہا، ”میں بے قصورہوں…۔“

اوکھلا کے رکن اسمبلی پر دہلی وقف بورڈ کا چیئرمین رہتے ہوئے مالی بدعنوانی اور غیرقانونی بھرتی جیسے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں، لیکن وہ ان الزامات کو شروع سے خارج کرتے رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سیاسی سازش کے تحت ان پراس طرح کے الزام لگائے گئے ہیں، جن میں بالکل بھی سچائی نہیں ہے۔

ای ڈی کی ٹیم پیرکی صبح اپنے افسران کے ساتھ جیسے ہی امانت اللہ کی خان کے گھرپہنچی توعام آدمی پارٹی نے گرفتاری کا خدشہ ظاہرکیا۔ امانت اللہ خان نے بھی ایک ویڈیو جاری کرکے کہا کہ ای ڈی میرے گھرپر آگئی ہے اورمجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے اپنے بے گناہ ہونے کی دلیلیں دیتے ہوئے کہنے لگے کہ ”آپ کو میرے یہاں سے کچھ نہیں ملے گا۔“ وہیں، عام آدمی پارٹی کے اہل خانہ میں شامل ایک شخص نے اپنی ماں کی بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگران کی ماں کو کچھ ہوا، تو وہ ای ڈی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی نے گرفتاری سے پہلے ای ڈی کی چھاپہ ماری سے متعلق اپنے سوشل میڈیا ایکس پرپوسٹ بھیا کیا تھا۔ اس میں انہوں ے مرکزی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی صبح صبح تانا شاہ کے اشارے پران کی کٹھ پتلی ای ڈی میرے گھرپرپہنچ چکی ہے۔ مجھے اورعام آدمی پارٹی کے لیڈران کوپرکشان کرنے میں تانا شاہ کوئی کسرنہیں چھوڑرہا۔ ایمانداری سے عوام کی خدمت کرنا گناہ ہے۔ آخریہ تاناشاہی کب تک؟“

دوسری جانب، عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی کے دیگرلیڈران کی طرف سے بھی سخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے امانت اللہ خان کی گرفتاری سے متعلق اپنے سوشل میڈیا ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) میں پرکہا، ”یہ گرفتاری بہت مہنگی پڑے گی بھاجپائیو۔ دہلی میں بری طرح ہارو گے۔ بغیر ثنوت کے امانت اللہ خان کو گرفتارکیا گیا ہے۔“

عام آدمی پارٹی کے لیڈرسوربھ بھاردواج نے کہا، ”مرکزی حکومت کھلے عام غنڈہ گردی کررہی ہے۔ ایک سڑا ہوا معاملہ وقف بورڈ میں بھرتی سے متعلق تھا، اس معاملے میں بورڈ کے اس وقت کے چیئرمین اور ہمارے رکن اسمبلی امانت اللہ اللہ خان کو ملزم بنایا گیا تھا۔ سب سے پہلے 2016 میں ہنگامہ مچا کہ اے سی بی جانچ کررہی ہے۔“

بھارت ایکسپریس