Bharat Express DD Free Dish

Saurabh Bhardwaj

سوربھ بھاردواج نے کہا کہ چاہے ٹوئٹر ہو، فیس بک ہو یا یوٹیوب، حکومت تنقیدی آوازوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ چھوٹی پارٹیوں کو پارلیمنٹ میں محدود وقت ملتا ہے، اس لیے نرم رویہ اپنانے کے بجائے بڑے قومی مسائل کو اٹھانا زیادہ ضروری ہے

کلدیپ کمار نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ میں بھی دواؤں کی شدید کمی ہے اور مریضوں کو جن اوشدھی کیندروں پر بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے جان بوجھ کر یہ دکانیں اسپتالوں کے باہر کھلوا رکھی ہیں تاکہ غریب مریضوں سے پیسے وصول کیے جا سکیں۔

سوربھ بھاردواج نے پنجاب کے کسانوں کے حوالے سے دیے گئے ایک مرکزی وزیر کے بیان کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران کو پنجاب کے سکھ کسانوں سے معافی مانگنی چاہیے، جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ ہندوؤں کے تہواروں کے دوران پرالی جلاتے ہیں۔ یہ بیان انتہائی شرمناک ہے۔

سوربھ بھاردواج نے دعویٰ کیا کہ ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مَینک اروڑا نے ان کا بیان ان کے لیپ ٹاپ سے گوگل ڈرائیو پر اپلوڈ کیا، اور ممکنہ طور پر یہ بیان بی جے پی کے دفتر یا لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کو بھیجا گیا۔

عام آدمی پارٹی کے دور حکومت میں دہلی کی اینٹی کرپشن برانچ نے اس وقت کے وزیر سوربھ بھردواج اور ستیندر جین کے خلاف محکمہ صحت سے متعلق پروجیکٹ میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کیس درج کیا تھا۔ اس کیس کو بعد میں ای ڈی نے اپنے قبضے میں لے کر اس سال جولائی کے مہینے میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

برہما سنگھ تنور نے کہا کہ 13 جولائی کو اننگ پور گاؤں میں بی جے پی حکومت انہدام کے خلاف مہا پنچایت منعقد کی جا رہی ہے۔ اس میں آس پاس کے اور دور دراز کے دیہاتوں، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، پنجاب اور جموں و کشمیر تک تمام برادریوں کے لوگ شرکت کریں گے۔ دہلی کے تمام گاؤں وہاں پہنچ جائیں گے۔ یہ چھوٹی لڑائی نہیں ہے۔

سوربھ بھردواج نے الزام لگایا کہ یہ پورا فیصلہ بی جے پی اور کار بنانے والی کمپنیوں کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً دو کروڑ گاڑیوں کے مالکان پر نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، تاکہ گاڑی کمپنیوں کو فائدہ ہو۔ پہلے اس فیصلے سے دہلی کی 62 لاکھ گاڑیاں متاثر ہو رہی تھیں، لیکن اب بی جے پی کی سفارش پر پڑوسی ریاستوں کے دو کروڑ سے زیادہ گاڑی مالکان بھی اس کے زد میں آ گئے ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے چاندنی چوک اور صدر بازار کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی تجویز کو بی جے پی کی سازش قرار دے کر مخالفت کی ہے۔ سوربھ بھاردواج نے کہا، یہ منصوبہ 2022 سے جاری ہے

دہلی کی وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے جا رہیں آتشی کی قیادت والی کابینہ میں سبھی موجودہ وزرا برقرار رہیں گے، جبکہ ایک چہرہ نیا ہوگا۔ مکیش اہلاوت کو وزیربنایا جائے گا۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے امانت اللہ خان کی گرفتاری سے متعلق اپنے سوشل میڈیا ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) میں پرکہا، ”یہ گرفتاری بہت مہنگی پڑے گی بھاجپائیوں۔ دہلی میں بری طرح ہارو گے۔ بغیر ثنوت کے امانت اللہ خان کو گرفتارکیا گیا ہے۔“