
روہت شرما کی کپتانی سے متعلق بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔
ٹیم انڈیا نے حال ہی میں روہت شرما کی کپتانی میں چمپئنز ٹرافی کا خطاب جیتا تھا۔ اب ہندوستانی ٹیم جون میں میدان پراترے گی۔ اسے انگلینڈ دورے پر جانا ہے، جہاں 5 ٹسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ تاہم سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا روہت شرما اس دورے پر ٹیم انڈیا کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔ اگر وہ کھیلتے ہیں تو کپتانی کریں گے یا نہیں؟ یہ سبھی سوال اس لئے اٹھ رہے ہیں کیونکہ ان کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا دورے پر بڑی ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس دورے کے دوران ایسی بھی خبریں آئی تھیں کہ روہت شرما ٹسٹ سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے ریٹائر منٹ کی خبروں کا مسترد کردیا تھا۔ اب ان کی کپتانی پر بھی ایک بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔
روہت شرما کی کپتانی سے متعلق بڑا اپڈیٹ
چمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد روہت شرما کے کیریئر میں ایک بڑا موڑ آگیا ہے۔ انڈیا ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، روہت شرما کو ایک اور بڑے دورے پر ٹیم کی کپتانی کرنے کے لئے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اوراس کے سلیکشن پینل کی حمایت مل گئی ہے۔ یعنی روہت شرما کے انگلینڈ دورے پر کپتان بنے رہنے کا پورا امکان ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ چمپئنز ٹرافی کی جیت روہت شرما کے ٹسٹ کیریئر کو لمبا کھینچ سکتی ہے۔
آسٹریلیا دورے پر اٹھے تھے کپتانی پرسوال
ٹیم انڈیا کو 25-2024 کے آسٹریلیا دورے پر 1-3 سے ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس دوران اپنی خراب کارکردگی کے سبب روہت شرما نے سیریز کے آخری میچ میں نہ کھیلنے کا فیصلہ لیا تھا۔ روہت شرما کے آرام لیتے ہی فینس کے درمیان یہ افواہ اڑنے لگی کہ وہ سیریزکے ختم ہوتے ہی ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائر لے لیں گے۔ وہیں کچھ سینئروں کا بھی ماننا تھا کہ روہت شرما کو ٹسٹ فارمیٹ چھوڑ دینا چاہئے، لیکن روہت شرما نے اپنے نقادوں کو منہ توڑجواب دیتے ہوئے بڑا بیان دیا تھا۔
روہت شرما نے سڈنی ٹسٹ کے دوسرے دن لنچ کے وقت اسٹاراسپورٹس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا، ابھی رن نہیں آرہے ہیں، لیکن اس کی گارنٹی نہیں ہے کہ 5 ماہ کے بعد بھی نہیں آئیں گے۔ میں سخت محنت کروں گا، لیکن یہ فیصلہ کوئی ریٹائرمنٹ کا نہیں ہے۔ باہرلیپ ٹاپ، قلم اور کاغذ لے کر بیٹھے لوگ یہ طے نہیں کرتے کہ ریٹائرمنٹ کب آئے گا اورمجھے کیا فیصلے لینے ہوں گے۔ روہت شرما نے اس سیریز کے تین میچوں میں 2، 10، 6، 3 اور 9 رن کی اننگیں کھیلی تھیں۔ یعنی ہندوستانی کپتان نے 5 اننگوں میں 6.20 کی اوسط سے کل 31 رن بنائے تھے، جس کے بعد دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انگلینڈ سیریز میں بی سی سی آئی ایک نئے کپتان کے ساتھ جاسکتی ہے۔ تاہم فی الحال ایسا ہوتا ہوا نہیں نظر آرہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔