Bharat Express

T20 World Cup 2024: ہندوستان کی سیمی فائنل میں انٹری، روہت شرما کی شاندار اننگ، پھر گیند بازوں نے برپا کیا قہر، آسٹریلیا پست اور افغانستان خوش

ہندوستان نے آسٹریلیا کو 24 رنوں سے ہراکرسیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ روہت شرما اورارش دیپ سنگھ کی شاندارکارکردگی نے ٹیم کی جیت میں اہم تعاون دیا۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیاں آج کھیلا جائے گا دوسرا سیمی فائنل، یہ ہو سکتا ہے ٹیم انڈیا کی پلیئنگ 11

India vs Australia match in T20 World Cup 2024: ہندوستان نے سپر-8 کے آخری میچ میں آسٹریلیا کو 24 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ ہندوستان کی جیت میں سب سے بڑا تعاون روہت شرما، ارش دیپ سنگھ اور کلدیپ یادو نے دیا۔ روہت شرما نے 41 گیندوں میں 92 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ وہیں کلدیپ یادو نے مڈل اووروں میں آکر 2 اہم وکٹ حاصل کئے۔ ان کے علاوہ ارش دیپ سنگھ ایک بار پھر خوب سارے وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے میچ میں 3 وکٹ حاصل کئے۔ ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے اسکور بورڈ پر 205 رن لگائے تھے۔ مگر جب آسٹریلیا ہدف کا پیچھا کرنے اترا تو ایک اینڈ سے ٹریوس ہیڈ ڈٹے رہے، لیکن دوسرے اینڈ سے انہیں ساتھ نہیں مل پایا۔ ٹریوس ہیڈ نے 43 گیندوں میں 76 رن بنائے، لیکن آسٹریلیا کو جیت نہیں پہنچا سکے۔ آسٹریلیا کی ہار سے افغانستان خیمے میں امید پیدا ہوگئی ہے کیونکہ وہ اب بنگلہ دیش کو ہرانے سے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

ہندوستان نے دیا 206 رنوں کا ہدف

ہندوستان ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرنے آئی تھی۔ حالانکہ وراٹ کوہلی صفرکے اسکورپرآوٹ ہوگئے، لیکن روہت شرما نے 41 گیندوں میں 92 رنوں کی اننگ کھیل کرمحفل لوٹی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 7 چوکے اور8 چھکے لگائے اوراس دوران مچیل اسٹارک کے ایک ہی اوورمیں 4 چھکے بھی لگائے۔ سوریہ کماریادو نے بھی طوفانی انداز میں 16 گیندوں میں 31 رن بنائے۔ آخری اووروں میں ہاردک پانڈیا اور شیوم دوبے نے مل کرٹیم انڈیا کا اسکور200 رنوں کے پارپہنچایا۔ ہاردک پانڈیا نے 17 گیندوں میں 27 رن اور شیوم دوبے نے 22 گیندوں میں 28 رن بنائے۔

ابتدائی جھٹکے سے ابھرا آسٹریلیا

 جیسے ہندوستان کو وراٹ کوہلی کے طور پرابتدائی جھٹکا لگا۔ ویسے ہی ارش دیپ سنگھ نے ڈیوڈ وارنر کو پہلے ہی اوورمیں آوٹ کرکے آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا دیا۔ مگراس کے بعد کپتان مچیل مارش اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان 81 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ مچیل مارش بہت اچھا کھیل رہے تھے، لیکن باونڈری پراکشرپٹیل نے ان کا شاندار کیچ پکڑلیا۔ مچیل مارش نے 28 گیندوں میں 37 رن بنائے۔ گلین میکسویل نے کچھ دیرٹریوس ہیڈ کا ساتھ دیا، لیکن وہ 20 رن بناکرکلدیپ یادو کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

جسپریت بمراہ نے ٹریوس ہیڈ کو آوٹ کرکے پلٹا پاسا

آخری 4 اووروں میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے 58 رنوں کی ضرورت تھی۔ ٹریوس ہیڈ اب بھی کریزپر ڈٹے ہوئے تھے اور طوفانی بلے بازی کررہے تھے۔ اس درمیان 17ویں اوورمیں جسپریت بمراہ گیند بازی کرنے آئے، جنہوں نے سست رفتارکی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو چکما دے کر انہیں روہت شرما کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ ٹریوس ہیڈ کا وکٹ گرنے سے ضرورہندوستانی خیمے نے راحت کی سانس لی ہوگی۔ جسپریت بمراہ کا یہ اووراس لئے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی کیونکہ اس اوورمیں انہوں نے صرف 5 رن دیئے۔

روہت شرما اور ارش دیپ سنگھ چمکے

ہندوستان کے لئے جیت کی بنیاد کپتان روہت شرما نے رکھی۔ انہوں نے آسٹریلیائی گیند بازوں کی جم کر پٹائی کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کرلی تھی۔ انہوں نے 41 گیندوں میں 92 رنوں کی شانداراننگ کھیل کرہندوستان کو 205 رنوں کے اسکورتک پہنچنے میں اہم تعاون دیا۔ گیند بازی میں ٹیم انڈیا کے لئے سب سے زیادہ وکٹ ارش دیپ سنگھ نے لئے۔ ارش دیپ سنگھ نے 4 اوور میں 37 رن دے کر 3 اہم وکٹ حاصل کئے۔

Also Read