Bharat Express

علاقائی

ریاست کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ یعنی پی ڈبلیو ڈی کو یہ کام سونپا گیا ہے۔ محکمہ نے اب تک 700 سے زائد پرانے پلوں کا سروے کیا ہے جن میں سے تقریباً 80 ناکارہ یا بڑی مرمت کے محتاج پائے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ابھی سروے جاری ہے اور حتمی رپورٹ اگلے ہفتے تک تیار ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل 6 جولائی کو عدالت نے ویبھو کمار کی عدالتی تحویل میں 10 دن کی توسیع کی تھی۔ ویبھو کمار پر 13 مئی کو سواتی مالیوال پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔ اس دن ویبھو کمار اور سواتی مالیوال دونوں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی لیڈراسمرتی ایرانی سے متعلق کانگریس لیڈران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلاوجہ کوئی تبصرہ نہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی ٹی نے مرکزی ملزم ستیہ نارائن ورما (36 سال) کو 13 جون کو حیدرآباد میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے 8.2 کروڑ روپے نقد ضبط کیے، جو مبینہ طور پر کارپوریشن سے تعلق رکھتے تھے۔

راؤز ایوینیو کورٹ نے سی بی آئی معاملے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عدالتی حراست 25 جولائی تک بڑھا دی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں دونوں ملزمان کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ دونوں ملزمان مشکوک حالت میں پائے گئے۔

آتشی نے کہا کہ بی جے پی کو معلوم تھا کہ کیجریوال کو راؤس ایونیو کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ اسے معلوم تھا کہ سپریم کورٹ سے بھی انہیں ضمانت مل جائے گی، اس لیے اس نے ایک اور سازش رچی اور سپریم کورٹ میں ضمانت کی سماعت ہونے سے ایک دن پہلے اروند کیجریوال کو سی بی آئی کے ہاتھوں گرفتار کروا دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بہار میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور دیگر مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ لوگوں سے محتاط رہنے کو کہا گیا ہے۔

بامبے ہائی کورٹ نے آرایس ایس لیڈرہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو راحت دی ہے۔ ہائی کورٹ نے ثبوت کے طورپرکچھ اضافی دستایزوں کی اجازت دینے والے بھیونڈی عدالت کے حکم کو منسوخ کردیا۔

جمعہ کی صبح کرناٹک سے بھی ایسی ہی دردناک خبر آئی تھی۔ جہاں بس کو ایک طرف سے لاری نے زوردار ٹکر مار دی جس میں بس میں سوار 9 افراد کی موت ہو گئی۔ یہ خوفناک سڑک حادثہ کولار کے قریب نرساپور میں پیش آیا۔