Representation of Women in Bihar Cabinet: بہار کابینہ میں خواتین کی کم نمائندگی، 33 فیصد ریزرویشن کا دعویٰ کیا صرف نعروں تک محدود؟
بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی قیادت میں تشکیل دی گئی 35 رکنی کابینہ میں صرف 5 خواتین کو شامل کیا گیا ہے، جو کل وزراء کی تعداد کا محض 14.28 فیصد بنتا ہے۔ ایسے میں خواتین کو مساوی سیاسی حصہ داری دینے کے دعووں پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔
Amit Shah Will Open the ‘Secret Envelope’: بنگال کا ’باس‘ کون؟ کولکاتا میں امت شاہ کھولیں گے نام کا ’خفیہ لفافہ‘، جانیے اعلان کا وقت
مغربی بنگال میں بی جے پی مقننہ پارٹی کی اہم میٹنگ آج دوپہر 2 بجے کولکاتا میں ہوگی۔ مرکزی مبصرین امت شاہ اور موہن چرن ماجھی کی موجودگی میں بنگال کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ 9 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی۔
The Weather is in ‘Multitasking’ Mode: موسم کا ’ملٹی ٹاسکنگ‘ موڈ! دہلی والوں نے اے سی کی سروس کرائی، تو جنوبی علاقوں کے لوگوں نے نکال لیے چھاتے، جانیے اپنے شہر کا حال
ملک بھر میں موسم کا مزاج تیزی سے بدل رہا ہے۔ دہلی-این سی آر اور راجستھان میں جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری کے پار جانے کی تیاری میں ہے، وہیں جنوبی بھارت کے کیرالہ اور تمل ناڈو میں موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
Looter Bride Scam-Woman Marries 9 Men: ایک دلہن، 9 دولہے… کنواری بن کر رچاتی تھی شادیاں، نویں شادی نے کھول دی پوری ٹھگی کی کہانی، جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟
شادی کے بعد ابتدائی چند دنوں تک خاتون نے عام دلہن کی طرح سسرال میں وقت گزارا اور گھر والوں کا اعتماد جیت لیا، لیکن کچھ ہی دن بعد وہ اچانک گھر سے غائب ہو گئی۔ اہل خانہ نے جب گھر کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ نقد رقم، سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان بھی غائب ہے۔ اس کے بعد خاندان نے پولیس سے رابطہ کیا اور معاملے کی شکایت درج کرائی۔
کیرلا میں کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی کو زبردستی گلے لگا رہا تھا پارٹی کا سینئر لیڈر، دھکّا دے کر ہٹایا دور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیرلا میں پیش آنے والے اس سانحہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہو رہا ہے اوراسے خوب شیئرکیا جا رہا ہے۔ اس حادثہ نے پارٹی لیڈران اور صحافیوں کا دھیان بھی کھینچا۔ اب کانگریس لیڈر چیرین فلپ کے خلاف سخت ردعمل سامنے آرہے ہیں۔
Muslim Jailer Firoza Marries Hindu Ex-Life Convict: قیدی سے مسلم خاتون جیلر کو ہوا پیار، ستنا کی فیروزہ خاتون نے قتل کے مجرم دھرمیندر سنگھ سے رچائی شادی، سماجی سطح پر بحث کا موضوع
ذرائع کے مطابق فیروزہ خاتون اور دھرمیندر سنگھ نے ایک دوسرے کو قریب سے سمجھنے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا، تاہم دونوں کے اہل خانہ اس رشتے سے متفق نہیں تھے۔ خاص طور پر خاتون افسر کے خاندان نے اس شادی کی مخالفت کی، جس کے باعث ان کے گھر والے تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ اس کے باوجود دونوں نے اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے شادی کی تمام رسومات روایتی انداز میں ادا کیں۔
”کانگریس کوکوئی مشورہ دیں گے؟“ اکھلیش یادواس سوال پرہوئے برہم، ممتا بنرجی سے متعلق کہی یہ بڑی بات
مغربی بنگال پہنچے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کو دیدی ہمیشہ سے کھٹکتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے ایک جنگجو کی طرح سے مقابلہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی سے اکھلیش یادو کی میٹنگ سیاسی لحاظ سے بے حد اہم مانی جا رہی ہے۔ کیونکہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد اپوزیشن پارٹیاں اپنی حکمت عملی پر پھر سے غور کر رہی ہیں۔
Kapil Sibal On Tamil Nadu Political Crisis: اکثریت جانچنے کا اختیار گورنر کو نہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کریں، کپل سبل کا تمل ناڈو گورنر پر سخت تنقید، بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیا
کپل سبل نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی جماعت کے پاس واضح اکثریت نہیں ہے، اس لیے آئینی روایت اور سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کے مطابق سب سے بڑی پارٹی کو پہلے حکومت بنانے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق گورنر کو ٹی وی کے کے سربراہ وجے کو مدعو کر کے حلف دلانا چاہیے اور پھر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے مناسب وقت دینا چاہیے۔
West Bengal Post Poll Violence: مغربی بنگال میں تشدد جاری، ہاوڑہ میں بم بازی میں بی جے پی کے 2 کارکن کے زخمی ہونے کی خبر
انتخابی نتائج کے بعد مغربی بنگال میں سیاسی تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہاوڑہ کے شیوپور میں بم دھماکے میں بی جے پی کارکن کے زخمی ہونے کی بات سامنے آئی ہے جبکہ کانتھی میں ترنمول لیڈرکے گھرپربھی حملہ کیا گیا۔ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پرالزامات لگا رہی ہیں۔
Assam govt swearing-in on May12: آسام میں 12 مئی کو این ڈی اے حکومت کی حلف برداری، وزیر اعظم مودی اور امت شاہ ہوں گے شریک
دلیپ سیکیا کے مطابق وزیر اعظم مودی اور امت شاہ کے علاوہ بی جے پی کے سابق قومی صدر جے پی نڈا، کئی مرکزی وزراء، این ڈی اے حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔





