Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

سیاسی مبصرین کے مطابق گورنر کا یہ اقدام آئینی بحران سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ نئی منتخب اسمبلی کی تشکیل اور حکومت سازی کا عمل بغیر رکاوٹ مکمل ہو سکے۔ اسمبلی تحلیل ہونے کے ساتھ ہی ممتا بنرجی کا بطور وزیر اعلیٰ آئینی دور بھی ختم ہو گیا ہے اور اب نئی حکومت کے حلف برداری کی تیاری تیز کر دی گئی ہے۔

انتخابی نتائج کے مطابق ہمایوں کبیر نے نودا میں ترنمول کانگریس کی امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی شاہینہ ممتاز کو 27 ہزار 943 ووٹوں سے شکست دی، جبکہ ریجی نگر میں انہوں نے عطاء الرحمن کو 58 ہزار 876 ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرایا۔ اب ریجی نگر سیٹ خالی ہونے کے بعد وہاں جلد ضمنی انتخاب متوقع ہے، جس میں غلام نبی آزاد کی امیدواری سیاسی طور پر اہم سمجھی جا رہی ہے۔

بھارت کے چیف جسٹس جسٹس سوریہ کانت نے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے بڑھتے اثرات اور اس سے جڑے سماجی خطرات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اگر انسانی اقدار اور سماجی انصاف سے دور ہو جائے تو یہ معاشرے میں نئی قسم کی ناانصافیاں پیدا کر سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایکناتھ شندے جمعرات کو ایک نجی تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی سے روانہ ہوئے تھے۔ انہوں نے مہالکشمی ریس کورس کے ہیلی پیڈ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڑان بھری تھی اور انہیں کلیان کے راستے مرباڑ علاقے میں منعقد ایک شادی کی تقریب میں پہنچنا تھا۔

پرینکا چترویدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ان کی تصویر استعمال کرکے اپنی من گھڑت کہانیاں اور نظریات پھیلاتے ہیں تاکہ ان کی پوسٹس پر زیادہ سے زیادہ انگیجمنٹ حاصل ہو سکے۔

سہراب الدین انکاؤنٹرکیس میں بامبے ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے 22 ملزمان کوبری کرنے کے سی بی آئی کورٹ کے فیصلے کوبرقراررکھا۔ سہراب الدین کے بھائیوں کی اپیلیں خارج کردی گئی ہیں۔ یہ ملک میں سب سے زیادہ متنازعہ انکاؤنٹر کیسزمیں سے ایک ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ پہلگام میں شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو بھارت نے ایسا جواب دیا جس نے دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سرپرستوں کو واضح پیغام دے دیا کہ بھارت اپنی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق ”آپریشن سندور“ صرف ایک فوجی کارروائی نہیں بلکہ ملک کے وقار، سلامتی اور عوامی اعتماد کی علامت بن چکا ہے۔

چھاپے کے دوران پولیس کو بھاری مقدار میں جعلی ادویات، پیکنگ مشینیں، جعلی لیبل، ریپر، کیمیکل اور دیگر سامان ملا۔ موقع سے منوج جین کو گرفتار کر لیا گیا، جس نے پوچھ گچھ کے دوران کئی اہم انکشافات کیے۔ اس کی نشاندہی پر پولیس نے دیگر مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے باقی ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا۔

نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب 12 مئی کو گوہاٹی کے خاناپارا علاقے میں واقع ویٹرنری کالج میدان میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے، جبکہ این ڈی اے کے کئی سینئر لیڈر اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔

تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ اگر رپورٹ میں کسی زہریلے مادے کی موجودگی سامنے نہیں آتی تو پھر علاج کے دوران لاپروائی یا کسی دوسری طبی وجہ کو بھی سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔ اسی وجہ سے اسپتال میں ہونے والے علاج اور طبی عملے کی کارروائیوں کی بھی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔