Bharat Express

علاقائی

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اسمرتی ایرانی اور دیگر لیڈروں کے خلاف نازیبا تبصرہ نہ کریں۔ زندگی میں جیت اور ہار لگی رہتی ہے۔ انہوں نے یہ تبصرے ایسے وقت میں کیے تھے جب اسمرتی ایرانی امیٹھی میں شکست کے بعد اپنا سرکاری بنگلہ خالی کر رہی تھیں۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد اروند کیجریوال کو جیل میں اذیت دینا ہے اور حکومت کا مقصد اروند کیجریوال کی زندگی سے کھیلنا ہے۔

اتراکھنڈ کی دو اسمبلی سیٹوں منگلوراورچمولی کی بدری ناتھ سیٹ پر10 جولائی کوضمنی الیکشن ہوا تھا۔ وہیں اب ضمنی الیکشن میں ان دونوں ہی سیٹوں پر کانگریس نے جیت درج کی ہے۔

 مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی سبھی اپوزیشن پارٹیوں نے سخت تنقید کی ہے۔ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، سماجوادی سربراہ اکھلیش یادو، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ کہہ کرحملہ کیا ہے کہ جب سے مودی حکومت آئی ہے، تب سے ہر دن آئین کا قتل ہورہا ہے۔

الزام ہے کہ 8 مارچ کو بلڈر شیلی تھاپر تقریباً پانچ درجن غنڈوں کے ساتھ زبردستی گوگیا فارم میں داخل ہوئے اور غیر قانونی طور پر دیوار بنا کر ان کا داخلہ روک دیا۔ متاثرہ نے اس معاملے کو لے کر دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور 9 مارچ کو عدالت نے بلڈر کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ کے خاندان تک رسائی میں رکاوٹ نہ ڈالے اور فیصلہ آنے تک کسی بھی تعمیراتی کام کو روکے۔

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ  سے ہم کئی انتخابات ہار چکے ہیں اور اب بی جے پی بھی اسی مرحلے سے گزرے گی۔ دراصل 13 اسمبلی ضمنی انتخابات میں سے 11 سیٹوں کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) نے اپنی رپورٹ میں کہا، 'گووالپارہ ضلع میں کشتی پلٹنے کے واقعے میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ناگوں اور جورہاٹ اضلاع میں ایک ایک شخص سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔

کبھی کوسی کے علاقے میں نارتھ لائبریشن آرمی چلانے والے شنکرسنگھ نے بہارکے سبھی سیاسی شخصیات کوہراتے ہوئے روپولی اسمبلی الیکشن کا ضمنی الیکشن جیت لیا ہے۔ روپولی میں آرجے ڈی اور جے ڈی یو دونوں نے گنگوتا ذات کے امیدواریعنی پسماندہ طبقے سے امیدواراتارا تھا۔

ڈی ایف او منیش کمار ورما نے لوگوں کو ایسے واقعات سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانسون کے دوران شدید بارشوں کے دوران ندیوں اور آبشاروں میں جانے سے گریز کریں کیونکہ یہ جان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

بار بار تھکاوٹ اور توانائی کی کمی بھی جگر کے نقصان کی علامات ہوسکتی ہیں۔ اگر آپ صحیح کھانے کے باوجود تھکاوٹ محسوس کررہے ہیں تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔