بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کی تعریف کی ہے۔ (فائل فوٹو)
Rahul Gandhi On Smriti Irani: سابق مرکزی وزیراوربی جے پی لیڈراسمرتی ایرانی نے فحش اورغیر مہذب تبصرہ کرنے والوں کووارننگ دی ہے۔ رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ ایسا بالکل نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں جیت ہارہوتی ہے، لیکن کسی کی توہین کرنا طاقت کی نہیں کمزوری کی علامت ہے۔
اس کے ساتھ انہوں نے کانگریس لیڈران کوبھی خبردارکیا کہ کوئی بھی لیڈراسمرتی ایرانی کے بارے میں اچھا یا برا نہ کہے۔ کانگریس لیڈرنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا ”زندگی میں ہارجیت تو ہوتی رہتی ہے۔ میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ محترمہ اسمرتی ایرانی یا کسی دیگر لیڈر کے تئیں توہین آمیز زبان کا استعمال کرنے اور برا برتاؤ کرنے سے بچیں۔ لوگوں کی توہین کرنا اور ان کی بے عزتی کرنا کمزوری کی نشانی ہے، نہ کہ مضبوطی کی۔ “
Winning and losing happen in life.
I urge everyone to refrain from using derogatory language and being nasty towards Smt. Smriti Irani or any other leader for that matter.
Humiliating and insulting people is a sign of weakness, not strength.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 12, 2024
راہل گاندھی نے کیوں کہی یہ بات؟
دراصل، اترپردیش کی امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے ہرانے کے بعد اسمرتی ایرانی کوسوشل میڈیا پرمسلسل ٹرول کیا جا رہا تھا۔ اس سیٹ سے کانگریس لیڈرکشوری لال شرما نے انہیں بڑے فرق سے ہرایا۔ اس سے پہلے والے لوک سبھا الیکشن 2019 میں اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کوہرایا تھا۔ اس بارجب اسمرتی ایرانی امیٹھی سے ہارگئیں توانہیں ٹرول کیا جانے لگا۔ ساتھ ہی ان کے بنگلہ خالی کرنے سے متعلق بھی انہیں نشانے پرلیاگیا۔
بھارت ایکسپریس۔