Bharat Express

Supreme Court on Bulldozer action: بلڈوزر چلانا یوگی حکومت کو پڑا مہنگا،پریاگ راج کے 5درخواست گزاروں کو10-10 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا سپریم کورٹ نےدیا حکم

عدالت نے کہا کہ یہ معاوضہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ مستقبل میں حکومتیں مناسب طریقہ کار کے بغیر لوگوں کے مکانات گرانے سے گریز کریں۔ ججوں نے منظر عام پر آنے والی ایک حالیہ ویڈیو کا بھی حوالہ دیا جس میں ایک لڑکی اپنی کتابیں لے کر گرتی ہوئی جھونپڑی سے بھاگتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔

سپریم کورٹ نے منگل (1 اپریل) کو 2021 میں پریاگ راج میں ہونے والی بلڈوزر کارروائی پر اپنا فیصلہ سنایاہے۔ عدالت نے پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ 5 درخواست گزاروں کو ہر ایک کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرے۔ یہ معاوضہ 6 ہفتوں کے اندر دیا جائے گا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ نوٹس ملنے کے 24 گھنٹے کے اندر مکان کو گرانا غلط تھا اور اسے غیر قانونی سمجھاگیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ یہ معاوضہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ مستقبل میں حکومتیں مناسب طریقہ کار کے بغیر لوگوں کے مکانات گرانے سے گریز کریں۔ ججوں نے منظر عام پر آنے والی ایک حالیہ ویڈیو کا بھی حوالہ دیا جس میں ایک لڑکی اپنی کتابیں لے کر گرتی ہوئی جھونپڑی سے بھاگتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔

دراصل 23 مارچ کو اتر پردیش کے امبیڈکر نگر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ اس وائرل ویڈیو میں بلڈوزر آپریشن کے دوران ایک لڑکی اپنی جھونپڑی کی طرف بھاگتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔  لڑکی جھونپڑی میں پہنچتی ہے اور جلدی سے اپنی کتابیں لے کر باہر آتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read