Bulldozer Action in Shalimar Bagh: دہلی کے شالیمار باغ میں 30 سال پرانی مسجد اور مکانات پر چلا بلڈوزر، امام بولے- قرآن تک نکالنے کی نہیں دی مہلت
۔شعیب جمائی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب اسی علاقے میں ہندو خاندانوں کے گھروں پر بلڈوزر کارروائی ہوئی تھی، تب بھی انہوں نے آوازاٹھائی تھی اوراب مسجد کے خلاف کارروائی پر بھی احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ کے اپنے علاقے میں ان کی ہدایت پر بلڈوزر چلایا گیا۔
Kashmir Chief Cleric Mirwaiz Umar Farooq: مساجد پر بلڈوزر، املاک پر کارروائیاں… مشکل دور میں ملک کے مسلمان، میرواعظ عمر فاروق کا موجودہ صورتحال پر گہری تشویش
کشمیر کے ممتاز مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق نے ملک میں مسلمانوں کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادری اس وقت ایک نہایت مشکل اور چیلنجنگ دور سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی سماجی تقسیم اور فرقہ وارانہ کشیدگی پر خبردار کیا اور کہا کہ مسلمانوں میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔
Karauli bulldozer action: اب کراولی میں انتظامیہ کی یہ کارروائی! فسادات کا ملزم قرار دیکر امین الدین خان کے کمپلیکس پر چلایا بلڈوزر
راجستھان کے کراولی میں 2 اپریل 2022 کے فسادات کے ملزم امین الدین خان کے تجارتی کمپلیکس کو غیر قانونی قرار دیکر انتظامیہ نے بلڈوزر چلا دیا۔
Delhi Turkman Gate Stone-Pelting: دہلی کے ترکمان گیٹ پر پتھراؤ، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی، 10 حراست میں
پولیس افسران کے مطابق، ترکمان گیٹ کے قریب واقع فیضِ الٰہی مسجد کے آس پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں، جہاں منگل کی دیر رات میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) نے تجاوزات ہٹانے کی مہم چلائی تھی۔
Supreme Court on Bulldozer action: بلڈوزر چلانا یوگی حکومت کو پڑا مہنگا،پریاگ راج کے 5درخواست گزاروں کو10-10 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا سپریم کورٹ نےدیا حکم
عدالت نے کہا کہ یہ معاوضہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ مستقبل میں حکومتیں مناسب طریقہ کار کے بغیر لوگوں کے مکانات گرانے سے گریز کریں۔ ججوں نے منظر عام پر آنے والی ایک حالیہ ویڈیو کا بھی حوالہ دیا جس میں ایک لڑکی اپنی کتابیں لے کر گرتی ہوئی جھونپڑی سے بھاگتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔
Supreme Court on Bulldozer Action in Assam:یوگی کے بعد ہمنتا کے بلڈوزر پر بھی سپریم کورٹ نے لگائی روک،تین ہفتوں میں مانگا جواب
رپورٹ کے مطابق اس انہدامی کاروائی کے خلاف سونا پور کے ان لوگوں کی درخواست دائر کرتے ہوئے وکیل عدیل احمد نے کہا کہ ان کے گھروں کو پہلے کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ ان کے گھروں کو اچانک غیر قانونی تعمیرات قرار دے کر بلڈوزر بھی بھیجے گئے۔
Supreme Court freezes all bulldozer demolition: بلڈوزر ایکشن پر سپریم کورٹ نے لگائی روک کہا-ہماری اجازت کے بغیر نہ کریں کارروائی
عدالت نے واضح کیا کہ اس ہدایت کا اطلاق سڑکوں، فٹ پاتھ یا ریلوے لائنوں کو بلاک کرکے کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات پر نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ تمام فریقین کو سننے کے بعد بلڈوزر کارروائی کے حوالے سے ملک بھر میں لاگو کرنے کے لیے رہنما اصول بنائے جائیں گے۔
Supreme Court On Bulldozer Action: بلڈوزر کے نیچے انسانیت اور انصاف کو کچلنے والی بی جے پی کا آئین مخالف چہرہ بے نقاب ہوگیا:راہل گاندھی
عدالت نے بلڈوزر کی کارروائی پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی جائیداد کو صرف اس لیے نہیں گرایا جا سکتا کہ وہ اس شخص کی ہے جس پر جرم کا الزام ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر رہنما خطوط طے کرنے کی تجویز بھی دی۔
600 years old Masjid Bulldozed in Delhi: مہرولی کی 600سال پرانی مسجد کو منہدم کرنے والی ڈی ڈی اے کے خلاف عدالت سخت،ایک ہفتے میں جواب طلب
عدالت نے یہ ہدایت مدرسہ بحرالعلوم اور متعدد قبروں کے ساتھ مسجد کے انہدام کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران دی۔ یہ درخواست دہلی وقف بورڈ کی منیجنگ کمیٹی نے 2022 سے زیر التوا ایک عرضی میں دائر کی ہے۔دہلی وقف بورڈ کی منیجنگ کمیٹی نے کہا کہ مسجد اور مدرسہ کو 30 جنوری کو منہدم کر دیا گیا تھا۔
Nuh Violence: اب نوح میں نہیں چلے گا سی ایم کھٹر کا بلڈوزر، پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے لگائی پابندی
نوح میں گزشتہ چار روز سے مسماری کا سلسلہ جاری تھا۔ اس دوران 753 سے زائد مکانات، دکانیں، شوروم، کچی آبادیوں اور ہوٹلوں کو مسمار کیا گیا ہے۔ انہیں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انتظامیہ نے کہا کہ ان میں رہنے والے لوگ 31 جولائی کے تشدد میں ملوث تھے۔





