Bharat Express

Parvesh Shukla’s house was demolished by a Bulldozer: آدیواسی کے چہرے پر پیشاب کرنے والے پرویش شکلا کا گھر بلڈوزر سے منہدم، سیدھی میں ایسے ہوئی کارروائی

مدھیہ پردیش میں ایک آدیواسی پر پیشاب کرنے والے بی جے پی کارکن کا گھر بلڈوزر سے منہدم کردیا گیا ہے۔ اس کا ویڈیو بھی آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ دفتر کی طرف سے کہا گیا کہ ضرورت پڑی تو ماما جی مجرمین کو 10 فٹ نیچے بھی گاڑ دیں گے۔

آدیواسی پر پیشان کرنے والا ملزم پرویش شکلا کے گھر کو منہدم کردیا گیا ہے۔

Pravesh Shukla Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں ایک آدیواسی کے چہرے پر پیشاب کرنے کے ملزم بی جے پی کارکن پرویش شکلا کے خلاف شیو راج حکومت نے سخت کارروائی کی ہے۔ پرویش شکلا کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان حکومت نے اس پر این ایس اے لگانے کے احکامات دیئے تھے، جس کے بعد منگل کی دیر رات اسے گرفتارکرلیا گیا۔ وہیں اس کے گھرپربلڈوزرچلا دیا گیا۔ پرویش شکلا کا گھرمنہدم کئے جانے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔

اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح انتظامی دستے نے قبائلیوں پرپیشاب کرنے والے پرویش شکلا کے گھرکومسمارکیا۔ کارروائی کے دوران ایس ڈی ایم نیلمبر مشرا، پٹواری اور70 سے زیادہ پولیس اہلکارموقع پرموجود تھے۔ اسی وقت ملزم پرویش شکلا کی ماں اورخالہ گھرکو بلڈوزرسے منہدم ہوتے دیکھ کر بے ہوش ہوگئیں۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے اس کا علاج کیا۔ ملزم کی ماں نے روتے ہوئے کہا کہ بیٹے نے غلط کیا ہے تو سزا دو، میرا گھرمت گراؤ۔ یہ ہم نے بڑی مشکل سے بنایا ہے۔

پولیس کی موجودگی میں گھر منہدم

پرویش شکلا کا گھرمنہدم کئے جانے کے دوران وہاں لوگوں کی بھیڑ مصروف ہوگئی تھی، کچھ لوگ کارروائی میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے، لیکن انتظامیہ کی ٹیم بلڈوزر اور جے سی بی سے مکان کو منہدم کرنے میں مصروف رہی۔ ایک افسر نے بتایا کہ ملزم پرویش شکلا کے خلاف این ایس اے لگایا گیا ہے اور اس نے جو کیا اس کی سزا دینے کے لئے ہی اس کا گھر منہدم کیا گیا۔

ایک جے سی بی خراب ہوتے ہی دوسری جے سی بی آئی

سیدھی میں سہاول ایس ڈی ایم آرپی ترپاٹھی نے میڈیا اہلکاروں سے بات چیت میں کہا کہ یہاں ملزم کے مکان میں کئے گئے تعمیرمیں سے تقریباً ایک تہائی حصہ غیرقانونی ہے، اس لئے اسے منہدم کیا گیا ہے۔ وہیں محکمہ محصولات کے افسر سوربھ مشرا نے کہا کہ 400 اسکوائر فٹ میں بنے غیرقانونی حصے کو منہدم کردیا گیا۔ مکان توڑتے وقت ایک جے سی بی خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد دوسری جے سی بی منگوائی گئی۔

Also Read