Bharat Express DD Free Dish

Bulldozer

سپریم کورٹ نے کہا تھاکہ کوئی بھی بلڈوزر ایکشن لینے سے پہلے حکومت کو قانونی ضابطے کی پیروی کرنی ہوگی۔ عمارت کے مالک کو اپنی بات رکھنے کا موقع دیئے بغیر کوئی کاروائی نہیں ہوسکتی ہے۔ صرف الزام کی بنیاد پر سینکڑوں غریب خاندان کو بے گھر کردیا گیا۔

مدھیہ پردیش میں ایک آدیواسی پر پیشاب کرنے والے بی جے پی کارکن کا گھر بلڈوزر سے منہدم کردیا گیا ہے۔ اس کا ویڈیو بھی آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ دفتر کی طرف سے کہا گیا کہ ضرورت پڑی تو ماما جی مجرمین کو 10 فٹ نیچے بھی گاڑ دیں گے۔

کچی آبادی کی رہائشی پنکی نے بتایا کہ اس مسماری سے میرا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے۔ حکام کو امیروں کی زیادہ فکر ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہیں ہم جیسے غریبوں کی کوئی پرواہ نہیں

پیر کے روز، قانونی عمل کو اپنانے کے بعد، پی ڈی اے نے غلام کے گھر کو زمین بوس کر دیا۔ بتا دیں کہ 24 فروری کو بی ایس پی کے سابق ایم ایل اے راجو پال کے قتل کے اہم گواہ امیش پال کا دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا تھا۔

Umesh Pal Murder Case: اس سے پہلے جمعرات کو عتیق احمد کے معاون صفدر علی کا پریاگ راج کے چکیا علاقے میں مکان منہدم کیا گیا تھا۔

اکھلیش نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگرسود کا کاروبار انویسٹر سمٹ میں چلا گیا تو یاد رکھنا ایک بھی تاجر کسی سرمایہ کار میں پیسہ نہیں لگائے گا۔ اس حکومت میں ناانصافی اپنے عروج پر ہے۔

پریاگ راج میں گلوبل ہاسپٹل اور ٹراما سینٹر، جہاں ڈینگو کا ایک مریض مبینہ طور پر خون کی پلیٹلیٹس کے بجائے پھلوں کا جوس دینے سے مر گیا۔ اس اسپتال پر اب بلڈوزرچلے گا۔