Bharat Express DD Free Dish

Sambhal ASI Team will reach Shahi Jama Masjid: سنبھل کی شاہی جامع مسجد پہنچی اے ایس آئی کی ٹیم، پینٹنگ کے کام کرے گی نگرانی

اترپردیش کے سنبھل کی شاہی جامع مسجد کی پینٹنگ سے متعلق بدھ کو الہ آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت کی طرف سے فیصلہ سناتے ہوئے مسجد میں رنگ وروغن کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ اب مسجد میں پینٹنگ کے کام کی نگرانی کے لئے اے ایس آئی کی ٹیم بھی مسجد پہنچی۔

الہ آباد ہائی کورٹ سے سنبھل مسجد کمیٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

اترپردیش کے سنبھل میں موجود شاہی جامع مسجد سے متعلق گزشتہ کافی وقت سے بحث چل رہی ہے۔ مسجد میں پینٹنگ سے متعلق حال ہی میں الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے اس معاملے پرفیصلہ سناتے ہوئے مسجد کے بیرونی (باہری) دیواروں پررنگ وروغن کرانے کی اجازت دی۔ عدالت نے فیصلہ کے بعد مسلم طبقے کے لوگوں میں خوشی کی لہردوڑگئی اورانہوں نے عدالت کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ظاہرکی، لیکن اب جامع مسجد میں اے ایس آئی کی ٹیم پہنچے گی۔

اے ایس آئی کی ٹیم پینٹنگ کے کام کی نگرانی کرنے کے لئے شاہی جامع مسجد میں پہنچے گی۔ ٹیم نے مسجد کے اسٹرکچرکے اوپری حصے میں پہنچ کر جائزہ لیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے مسجد کے پینٹنگ والے حصے کی پیمائش بھی کرائی تھی۔ جامع مسجد کمیٹی کے لوگ بھی جامع مسجد کے اندرموجود ہیں۔ مسجد کے رنگ وروغن کے لئے بھی مزدوربھی پہنچ چکے ہیں۔ حالانکہ جب اے ایس آئی کی ٹیم شاہی جامع مسجد کیمپس میں پہنچے گی، تبھی مسجد میں رنگ وروغن کا کام شروع کیا جاسکے گا۔

مسجد کی پینٹنگ کا کام

مسجد کمیٹی نے پینٹنگ کی اجازت کے لئے سول ڈویژن عرضی داخل کی تھی۔ سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے صدرظفرعلی نے مسجد میں پینٹنگ کی اجازت ملنے کے بعد عدالت اوراللہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اے ایس آئی کے ساتھ مل کرمسجد کی پینٹنگ کا کام کرائیں گے۔

عدالت نے 7 دنوں کے اندر کام شروع کرانے کی دی ہدایت

مسجد کے صدرظفرعلی نے بدھ کے روزعدالت کا فیصلہ آنے کے بعد ہی کہا تھا کہ مسجد میں آئندہ 7 دنوں میں کام شروع کردیا جائے گا اورممکن ہوا تو مکمل بھی ہوجائے گا۔ اسی کے سبب عدالت کا فیصلہ آئے ہوئے آج تیسرا دن ہے اورمسجد میں پینٹنگ کے لئے مزدوربھی پہنچ گئے ہیں۔ ساتھ ہی کام کی نگرانی کے لئے اے ایس آئی کی ٹیم بھی پہنچے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read