Bharat Express DD Free Dish

ASI

یوگا کے عالمی دن کو صحت، روحانیت اور ثقافت کے ملاپ کے طور پر مناتے ہوئے اے ایس آئی کے اس تاریخی اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

اترپردیش کے سنبھل کی شاہی جامع مسجد کی پینٹنگ سے متعلق بدھ کو الہ آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت کی طرف سے فیصلہ سناتے ہوئے مسجد میں رنگ وروغن کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ اب مسجد میں پینٹنگ کے کام کی نگرانی کے لئے اے ایس آئی کی ٹیم بھی مسجد پہنچی۔

اترپردیش کے سنبھل واقع شاہی جامع مسجد کے رنگ وروغن کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ نے اجازت دی تھی۔ مسجد کی پینٹنگ سے پہلے آج (13 مارچ) کو اے ایس آئی کی دورکنی ٹیم جائزہ لینے پہنچی۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل کی جامع مسجد میں باہری دیواروں پر پینٹنگ (رنگ وروغن) کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے اے ایس آئی کے طریقہ کارپرسخت ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے حکومت کے اشارے پرکام کرنے کا الزام لگایا۔

جسٹس روہت رنجن اگروال نے سنبھل کے ضلع مجسٹریٹ کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ سنبھل کی اس جامع مسجد کو محکمہ آثارِ قدیمہ کے حوالے کرنے کے تعلق سے 1927 میں حکومتی انتظامیہ اور مسجد کمیٹی کے درمیان کیے گئے معاہدے کی اصلی کاپی عدالت کے سامنے پیش کریں۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے اے ایس آئی کی نگرانی میں سنبھل مسجد میں صاف صفائی کرائے جانے کے مطالبہ کو منظور کرلیا ہے۔ حالانکہ عدالت نے ابھی بھی مسجد کے رنگ وروغن کی اجازت نہیں دی ہے۔

اترپردیش کے سنبھل میں 24 نومبر کو ہوئے تشدد کی تحقیقات کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل کردہ تین رکنی عدالتی تحقیقاتی کمیشن کے دو ارکان سنیچر کو مراد آباد پہنچے اور آج اتوار کو وہ سنبھل کا دورہ کر یں گے۔

تاج محل میں پودا نکلنے کے معاملے میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ تاج محل کا احاطہ بندروں کے لئے پناہ گاہ بن گیا ہے۔ تاج محل احاطے میں پانی بھرنے کی بھی پریشانی ہے۔

عرضی ایم سی مہتا بمقابلہ یونین آف انڈیا کیس میں دائر کی گئی تھی، جو 1984 سے زیر التوا رٹ پٹیشن ہے، جس میں عدالت وقتاً فوقتاً ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے مختلف ہدایات جاری کرتی رہی ہے۔

ہائی کورٹ نے بھوج شالہ تنازعہ کیس کی اگلی سماعت کے لیے پہلے ہی 29 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ اے ایس آئی کی تازہ ترین درخواست پر بھی اس تاریخ کو سماعت کی جا سکتی ہے۔