Bharat Express

Allahabad High Court

اتل سبھاش کی بیوی نکیتا سنگھانیہ، ساس نشا سنگھانیہ، سالے انوراگ سنگھانیہ اور سسر سشیل سنگھانیہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔

مولانا مدنی نے کہا کہ انہیں آئین کا نمائندہ ہونا چاہیے جب کہ وہ آئین کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جسٹس شیکھر یادو نے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ملک اکثریت کی مرضی کے مطابق چلے گا۔

سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھرکماریادو کی تقریرکی اخباری رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اوراب یہ معاملہ زیرغورہے۔

عرضی میں جونپورکے ضلع جج کی طرف سے نظرثانی درخواست پر دیئے گئے حکم کوچیلنج کیا گیا ہے۔ ضلع جج نے اس سال 12 اگست کوجونپورکی ضلع عدالت میں دائرکیس کی برقراری کومنظورکرتے ہوئے ایک حکم جاری کیا تھا۔

جسٹس شیکھرکماریادونے یکساں سول کوڈ کی حمایت کرتے ہوئے تعدد ازدواج، طلاق ثلاثہ اورحلالہ جیسے طریقوں کوختم کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔

سنبھل کے بعد اب جونپور ضلع کی مشہور اٹالہ مسجد میں مندر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سوراج واہنی ایسوسی ایشن نے جونپور کی عدالت میں ایک مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اٹالہ مسجد میں ایک مندر ہے۔

آج الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے بہرائچ کے مہاراج گنج کے مہاسی میں تشدد کے بعد محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے چسپاں 23 گھروں پر بلڈوزر کی کارروائی کے نوٹس کے معاملے میں ایک بار پھر 5 دن کی توسیع دی ہے۔

یوپی مدرسہ بورڈ ایجوکیشن ایکٹ 2004 کو غیر آئینی قرار دینے کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر تمام فریقوں کی جرح کے بعد چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے بلڈوزرکارروائی پرناراضگی ظاہرکی ہے اوراترپردیش حکومت سے پوچھا کہ ایسی کون سی صورتحال تھی، جس کی وجہ سے قانونی طریقہ پر عمل کئے بغیرعرضی گزاروں کے گھروں کو منہدم کر دیا گیا۔ عدالت نے اس معاملے میں یوپی حکومت سے جواب داخل کرنے کوکہا ہے۔

گیان واپی مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ سید فرمان عباس نقوی نے پوری تیاری کی تھی جبکہ ہندو فریق کی طرف سے سوربھ تیواری پیش ہوئے تھے۔