Bharat Express

وزیراعظم مودی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے کی فون پر بات، بنگلہ دیش اور یوکرین کے حالات پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم نریندر مودی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے بنگلہ دیش کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور صورتحال کی جلد بحالی اور اقلیتوں بالخصوص ہندوؤں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی صدرجوبائیڈن سے بات چیت کی ہے۔ وزیراعظم مودی نے خود اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں لیڈران کے درمیان بنگلہ دیش اوریوکرین کے حالات پربات چیت ہوئی ہے۔

وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، “امریکی صدرجو بائیڈن سے فون پربات کی۔ ہم نے یوکرین کی صورتحال سمیت مختلف علاقائی اور عالمی موضوعات پر خیالات کی تفصیلی طور پر بات چیت کی۔ میں نے امن اوراستحکام کی جلد واپسی کے لئے ہندوستان کے مکمل عزم کو دوہرایا۔ ہم نے بنگلہ دیش کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اورمعمول کے مطابق حالات کی جلد بحالی اور بنگلہ دیش میں اقلیتوں، خاص طورپرہندوؤں کی سیکورٹی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔”

بھارت ایکسپریس

Also Read