Bharat Express DD Free Dish

قومی

کرناٹک کی 2 سال 10 ماہ کی سورشری ہیگڑے نے طبلے پر 12 مشکل تال بجا کر تاریخ رقم کی اور ’انڈیا بک آف ریکارڈز‘ میں اپنا نام درج کرایا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، بارش 27 اکتوبر سے شروع ہوگی اور آندھرا پردیش و اڈیشہ میں سب سے زیادہ بارش 28 اکتوبر کو ہونے کی توقع ہے۔ طوفان کے سبب 27 اکتوبر کی شام سے، خصوصاً 28 اکتوبر کو، ہندوستانی ریلوے، قومی شاہراہوں اور فضائی ٹرانسپورٹ کی خدمات متاثر ہوسکتی ہیں۔ بندرگاہوں اور جہاز رانی کی سرگرمیوں پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔ 

ایس آئی آر تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر سرگرم ہوکر وائرل دعوؤں کا جواب دے رہا ہے۔ کمیشن نے ووٹر لسٹ سے متعلق کئی قواعد میں تبدیلی کی ہے، غلطیوں کو تسلیم کیا ہے اور کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے ووٹروں کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی اپنی تیاریوں میں تیزی لانے جا رہی ہے، 30 اور 31 اکتوبر کو ہونے والی ریاستی مجلس عاملہ کی میٹنگ کے دوران پارٹی اپنی وسیع انتخابی مہم شروع کر سکتی ہے۔

جمعہ کو ہندوستانی وزارت خارجہ نے اروناچل پردیش میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ساتھ مبینہ طور پر جاری آمنے سامنے کی صورت حال سے متعلق اطلاعات پر حکومت کا موقف واضح کیا تھا۔ وزارت نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی یہ بات سامنے آتی رہی ہے کہ جب چینی افواج طے شدہ گشت کے طریقوں سے انحراف کرتی ہیں تو ہندوستان اور چین کے سرحدی علاقوں میں صورت حال وقتاً فوقتاً متاثر ہوتی ہے۔

مہاراشٹر میں ایس آئی آر کے دوران ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر نام ہٹائے جانے کے الزامات پر سپریم کورٹ نے مرکزی الیکشن کمیشن، ریاستی الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیہ باگچی اور جسٹس وی موہنا پر مشتمل بنچ نے یہ نوٹس جاری کیا۔

نئی دہلی میں 12ویں برکس پارلیمانی فورم 2026 کا آغاز، 26 اور 27 اکتوبر کو منعقد ہونے والے دو روزہ اجلاس میں رکن اور شراکت دار ممالک کے نمائندے لے رہے ہیں حصہ

تجارتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اکتوبر اور نومبر پورے سال میں کاروبار کے لحاظ سے سب سے اہم مہینوں میں شمار ہوتے ہیں۔ برجیش گوئل کے مطابق دھن تیرس 6 نومبر کو ہے اور اس سے محض چار سے پانچ دن پہلے اتنی بڑی ریلی کے انعقاد سے بازاروں میں خوف اور غیر یقینی کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

دہلی میں دریائے جمنا کی صفائی سے متعلق بی جے پی حکومت کے دعوؤں پر سوال اٹھنے لگے ہیں، چھٹھ پوجا کے دوران شردھالوؤں کی صحت اور سلامتی سے متعلق فکرمندی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین کے انتخابات 2006 کے بعد سے نہیں ہوئے ہیں۔ طلبہ یونین کی بحالی کے مطالبے پرگزشتہ تقریباً دوہفتوں سے احتجاج جاری تھا۔ مظاہرین جامعہ ملیہ اسلامیہ اسٹوڈنٹس یونین (جے ایم آئی ایس یو) کو بحال کرنے اورانتخابات کرانے کا مطالبہ کررہے تھے۔ اس مطالبے سے متعلق4 طلبہ غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال پربھی بیٹھے تھے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے واضح فیصلہ اورانتخابات کرانے کا وقت مقررکیا جانا چاہئے۔