Bharat Express DD Free Dish

قومی

سیمینار کی خاص کشش ’اٹھنی‘ نکڑ ناٹک کی پیش کش رہی، جسے پرتدھونی تھیٹر سوسائٹی نے پیش کیا۔ اس ناٹک کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، بچوں کو بہلا پھسلا کر بھیک منگوانے اور بچوں میں نشے کی بڑھتی ہوئی لت جیسے اہم سماجی مسائل کو اجاگر کیا گیا۔نکڑ ناٹک کی سادہ، مؤثر اور عوام سے جڑی ہوئی پیش کش نے ان مسائل کو عام لوگوں تک پہنچانے میں تھیٹر کی طاقت کو نمایاں کیا۔

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ صرف ووٹ بچانے کی لڑائی نہیں، بلکہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کی عوامی جدوجہد ہے۔ انہوں نے ملک کے تمام بیدار شہریوں سے اپیل کی کہ وہ یکم نومبرکو دہلی پہنچیں او رام لیلا میدان میں ’ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ‘ مارچ اورمہا ریلی میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ‘ ریلی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، کیرالا ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پولیس کی جانب سے اجازت طلب کیے جانے کے بعد عدالت نے انتظامی سطح پر یہ حکم جاری کیا۔پولیس کا الزام ہے کہ جج کے نام پر رجسٹرڈ مرسڈیز بینز ان کا نابالغ بیٹا چلا رہا تھا۔ مبینہ طور پر تیز رفتار کار نے جے بالاکرشنن کے دو پہیہ گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری،

راہل گاندھی نے انتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات اور الیکشن کمیشن کے خلاف جاری احتجاج کو آئینی جدوجہد قرار دیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ اس تحریک کا مقصد انتخابی عمل کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، جو ان کے بقول طویل مدتی اقتصادی استحکام کے لیے بھی ضروری ہے۔

آن لائن کلاسوں سے متعلق جاری ہدایت میں یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا سے کیمپس نہ آنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ جامعہ کے گیٹ اورلائبریری اگلے حکم تک بند رہیں گے۔ طلبا کا یہ احتجاج تقریباً دو ہفتے قبل شروع ہوا تھا۔ مظاہرین جامعہ ملیہ اسلامیہ اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی اور طلبہ یونین کے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جامعہ میں 2006 کے بعد سے طلبہ یونین کے انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔

راجیو گوبا نے کہا کہ پہلے بنیادی ڈھانچے کی ترقی مختلف محکموں اور وزارتوں کی سطح پر الگ الگ کی جاتی تھی، لیکن عام شہری سڑک، ریلوے، بندرگاہ یا بجلی کے نظام کو الگ الگ نہیں بلکہ ایک مربوط نظام کے طور پر محسوس کرتا ہے۔ اگر اس نظام کی کوئی ایک کڑی کمزور ہو تو باقی سرمایہ کاری کے فوائد بھی محدود ہو جاتے ہیں۔

دو روزہ 12ویں برکس پارلیمانی فورم کی میزبانی ہندوستانی پارلیمنٹ کررہی ہے۔ اس میں برکس کے 11 رکن ممالک اور 10 شراکت دار ممالک کے پارلیمانی وفود شرکت کررہے ہیں۔ فورم کی افتتاحی تقریب پیر کی صبح 10 بجے شروع ہوئی، جس میں لوک سبھا اسپیکر اور فورم کے چیئرمین اوم برلا نے افتتاحی خطاب کیا۔

سلطان پور کی خصوصی ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں راہل گاندھی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی پہنچ گئے تھے۔ مقدمہ دائر کرنے والے بی جے پی لیڈر وجے مشرا بھی عدالت میں موجود تھے۔ سماعت کے دوران جج شبھم ورما نے راہل گاندھی کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔راہل گاندھی کے وکیل کاشی پرساد شکلا نے فیصلے کی تصدیق کی۔

14 روزہ احتجاج ختم کرنے سے طلبہ کا انکار، طلبہ یونین کی بحالی اور انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا مطالبہ، بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلبہ بھی احتجاج جاری رکھیں گے۔ انتظامیہ نے آئین کی منظوری کے 15 دن بعد انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

صدر لولا فروری 2026 میں ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔ اس دوران حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ ان کی دوطرفہ بات چیت ہوئی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹر، دفاع، صاف توانائی، زراعت اور ’عالمی جنوب‘ کے مفادات سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا تھا۔