Maharashtra Assembly Election 2024: ‘این سی پی لیڈر نواب ملک نے کہا کہ میں اجیت پوار کے ساتھ ہوں ، دیکھیں بی جے پی کی محبت ، وہ مجھے مسلسل داؤد کا آدمی کہہ رہے ہیں
نواب ملک سے پوچھا گیا کہ کیا دیویندر فڑنویس آپ کے لیڈر نہیں ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر صرف اجیت پوار ہیں، ان کے علاوہ میرا کوئی لیڈر نہیں ہے۔
Delhi News: دہلی میٹرو اسٹیشن سے کودکر نوجوان نے کی خودکشی، علاج کے دوران ہوئی موت
زخمی نوجوان کو فوری طور پر پی سی آر وین میں لال بہادر شاستری اسپتال لے جایا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
PM Modi participates in Igas Bagwal celebrations: پی ایم مودی نے دہلی میں انیل بلونی کی رہائش گاہ پر اگاس تہوار پروگرام میں کی شرکت، کی گائے کی پوجا
دیوالی کے تہوار کے 11 ویں دن اتراکھنڈ میں اگاس بگوال کا تہوار منایا جاتا ہے۔ اسے بوڑھی دیوالی بھی کہا جاتا ہے۔ اس تہوار کے حوالے سے لوگوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ مختلف مقامات پر ثقافتی پروگراموں میں لوگ ڈانس کرتے نظر آئے۔
PM Modi pays homage to Maulana Azad: پی ایم مودی نے مولانا ابوالکلام آزادکی سالگرہ پر خراج عقیدت کیا پیش، کہا- وہ ایک گہرے مفکر اور قابل ادیب تھے
ملک بھر میں ہر سال 11 نومبرکو قومی یوم تعلیم منایا جاتاہے۔ یہ دن ملک کے پہلے وزیر تعلیم کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔ وہ انڈین نیشنل کانگریس کے سب سے کم عمر صدر بھی تھے۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور سوچ نے بھی جدید ہندوستان کی تشکیل میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔
Maharashtra Assembly Election 2024: ادھوٹھاکرے کا مسلم ووٹ بینک جلد ہی بکھر جائے گا،ایکناتھ شندے نے اپنی جیت کا کیا دعویٰ
وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی پارٹی کا انتخابی نشان 'مشال' گھروں کو آگ لگانے اور برادریوں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔ایکناتھ شندے نے مزید کہا، ''وہ (شیو سینا یو بی ٹی) مشال کو انقلاب کی علامت کہتے ہیں لیکن ان کامشال گھروں کو جلاتا ہے۔
Asaduddin Owaisi On Maharashtra Election: مسلمانوں کا حال شادی میں بینڈ بجانے والے کی طرح ہے،آج مسلم کمیونٹی کی مساجد، درگاہیں اور قبرستان خطرے میں ہیں:اویسی
اویسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستانی مسلم کمیونٹی کو اپنی آواز اٹھانے کے لیے ایک آزاد قیادت ہونی چاہیے۔ انہوں نے تین طلاق، وقف بورڈ اور یو اے پی اے جیسے مسائل پر مسلم سماج کے تئیں حکومت کی طرف سے اختیار کئے گئے نقطہ نظر پر تنقید کی۔
Pannu threatens to blow up Ram Mandir: خالصتانی دہشت گرد پنوں نے رام مندر کو بم سے اڑانے کی دی دھمکی، تاریخ بھی بتائی
رام مندر کی سیکورٹی سے وابستہ اہلکاروں نے مندر کے احاطے کا معائنہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی سیکورٹی فورس رام چاری دوبے نے اے ٹی ایس اہلکاروں اور پولیس فورس کے ساتھ رام جنم بھومی کے درشن پتھ کے ساتھ پورے کمپلیکس کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
All India Ahle Hadees Conference: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیراہتمام35ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس بحسن وخوبی اختتام پذیر
کانفرنس کے شانہ بشانہ دو روزہ قومی سیمینار کا بھی انعقاد عمل میں آیا جس میں مقالہ نگاروں نے مرکزی موضوع کے تحت مختلف ذیلی موضوعات پر علمی اور تحقیقی مقالات پیش کئے اور بتایا کہ کن خطوط پر چل کر احترام انسانیت کا کاز مکمل ہوسکتا ہے۔
Anti-Sikh Riots Case: سکھ مخالف فسادات معامہ، دہلی ہائی کورٹ نے کانگریس لیڈر جگدیش ٹائٹلر کو دیا جھٹکا، کہا- جاری رہے گا قتل کا مقدمہ
درخواست میں کہا گیا ہے کہ گواہ لوکندر کور کی گواہی نچلی عدالت نے ریکارڈ کی ہے۔ دفاعی وکیل 12 نومبر کو ان پر جرح کریں گے۔ لیکن استغاثہ کے ارادے اور سی بی آئی کی جانچ کئی سوال کھڑی کرتی ہے۔ اس لیے اس یہ عدالت اپنے یہاں سماعت مکمل ہونے تک نچلی عدالت میں چل رہی سماعت پر روک لگا دے۔ کیونکہ یہ انصاف کے مفاد میں ہے۔
Arvind Kejriwal slam BJP and Centre: بی جے پی ان تمام کاموں کو روکنا چاہتی ہے جو ہم نے گزشتہ 10 سالوں میں کیا ہے: اروند کیجریوال کا بڑا الزام
اروند کجریوال نے کہا کہ دہلی کے لوگ جس پیار اور محبت کے ساتھ ہم رہتے ہیں اسے برقرار رکھنا ہے۔ ہم سب کو بند مٹھی کی طرح رہنا ہے۔ بلیمارن کے ایم ایل اے اور کابینہ کے وزیر عمران حسین نے کہا کہ یہ کمیونٹی بلڈنگ ایک گراؤنڈ پلس تین منزلہ جدید عمارت ہے، جس کی تمام منزلیں ایئر کنڈیشنڈ ہیں اور لفٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔