Bharat Express

PM Modi pays homage to Maulana Azad: پی ایم مودی نے مولانا ابوالکلام آزادکی سالگرہ پر خراج عقیدت کیا پیش، کہا- وہ ایک گہرے مفکر اور قابل ادیب تھے

ملک بھر میں  ہر سال 11 نومبرکو قومی یوم تعلیم منایا جاتاہے۔ یہ دن ملک کے پہلے وزیر تعلیم کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔ وہ انڈین نیشنل کانگریس کے سب سے کم عمر صدر بھی تھے۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور سوچ نے بھی جدید ہندوستان کی تشکیل میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مولانا آزاد کو اُن کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔ پی ایم مودی نے اُنھیں علم کی روشنی  قرار دیا  اور بھارت کی تحریک آزادی  میں اُن کے کردار کے لیے اُن کی تعریف کی۔وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی سالگرہ سے متعلق اپنے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ آج ہم مولانا آزاد کو ان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہیں علم کی روشنی اوربھارت  کی تحریک آزادی میں ان کے کردار کے لیےمحبت  سے یاد کیا جاتا ہے۔ وہ ایک گہرے مفکر اور قابل ادیب بھی تھے۔ ہم ایک ترقی یافتہ اور بااختیار بھارت  کے لیے ان کے وژن سے ترغیب حاصل کرتے رہیں گے۔

ملک بھر میں  ہر سال 11 نومبرکو قومی یوم تعلیم منایا جاتاہے۔ یہ دن ملک کے پہلے وزیر تعلیم کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔ وہ انڈین نیشنل کانگریس کے سب سے کم عمر صدر بھی تھے۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور سوچ نے بھی جدید ہندوستان کی تشکیل میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے آئی آئی ٹی اور یو جی سی جیسے اداروں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ 11 نومبر مولانا آزاد کا یوم پیدائش ہے۔

واضح رہے کہ مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ 1920 میں، انہیں علی گڑھ، اتر پردیش میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام کے لیے کمیٹی میں منتخب کیا گیا۔بعد ازاں مولانا آزاد نے 1934 میں یونیورسٹی کیمپس کو نئی دہلی منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کمپلیکس کا مین گیٹ ان کے نام سے منسوب ہے۔مولانا ابوالکلام آزاد ایک عالم، آزادی پسند اور ماہر تعلیم تھے۔ انہوں نے IIT اور UGC کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے آزاد ہندوستان کی تشکیل میں ایک بڑے معمار کا کردار ادا کیا۔ہندوستان کے  پہلےوزیر تعلیم کے طور پر، انہوں  نے دیہی غریبوں اور لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنے پر توجہ دی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read