I never praised Rahul Gandhi: میں نے راہل گاندھی کی کبھی تعریف نہیں کی،سابق مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے لیا یوٹرن
جب میں یہ کہتی ہوں کہ وہ ایک ذات کو دوسری ذات کے خلاف کھڑا کر کے معاشرے اور برادریوں کے تنازعات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر ر ہے ہیں، تو سیاست میں کوئی بھی نووارد ہی اسے تعریف کے طور پر دیکھے گا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنے تجزیہ میں اس کے بارے میں بہت زیادہ بات کی ہے۔
New CJI Sanjiv Khanna gave new instruction : چیف جسٹس بننے کے بعد سنجیو کھنہ نے سب سے پہلے لیا ایسا فیصلہ کہ مشکل میں پڑ گئے وکلاء، جانئے کیا ہے عدالتی اصلاحات کی طرف پہلا قدم
سی جے آئی نے کہا کہ یہ عدلیہ کا آئینی فرض ہے کہ وہ انصاف تک آسان رسائی فراہم کرے اور لوگوں کے ساتھ مساوی سلوک کرے۔ پیر کو اپنے پہلے بیان میں سی جے آئی نے کہا کہ عدلیہ گورننس کا بہت اہم حصہ ہے۔ آئین ہمیں بنیادی حقوق کے محافظ کے تحت ذمہ داری دیتا ہے۔
Tauqeer Raza clarifies his statement: ’’جان بوجھ کر میری باتوں کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی…‘‘، مولانا توقیر رضا نے جے پور میں دیے بیان پر دی صفائی
جے پور میں مولانا توقیر رضا خان نے وقف اراضی کو لے کر بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کسی کے باپ کو ہماری جائیداد پر قبضہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہمارے نوجوان ڈرپوک نہیں ہیں۔ ہم نے ان کو روک رکھا ہے۔ جس دن ہم سڑکوں پر آ گئے تو آپ کی روح کانپ جائے گی۔ حکومت ہمیشہ بے ایمان رہی ہے اور آج کی زیادہ ہے۔
Pakistan would have till Lucknow :مسلمانوں کا احسان ہے کہ پاکستان کی سرحد صرف لاہور تک رہی ورنہ لکھنؤ تک ہوتی:محمد ادیب
محمد ادیب نے کہا کہ لوگ پاکستان گئے، اس کا الزام ہم پر لگایا گیا۔ ہم مانتے ہیں کہ پاکستان جانے والوں نے اپنی جانیں دیں لیکن ہم نے اپنا خون بانٹا۔ ہم نے جناح کو انکار کیا تھا، انہیں رد کیا تھا، لیاقت علی خان کو نہیں مانا تھا، ہم نے گاندھی اور نہرو کو قبول کیا تھا۔
Maharashtra Assembly Election 2024: ’تم ابھی میرا بیگ کھولو، میں بعد میں تمہیں…‘، افسروں کا بیگ چیک کرنے پر ناراض ہوئے ادھو ٹھاکرے
جیسے جیسے مہاراشٹر میں ووٹنگ کی تاریخ قریب آ رہی ہے، یہاں کا سیاسی درجہ حرارت گرم ہوتا جا رہا ہے۔ اسی طرح کی سیاسی گرمی پیر کو یاوتمال ضلع میں دیکھی گئی جب انتخابی عہدیداروں نے شیوسینا دھڑے کے سربراہ اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیگ کی جانچ شروع کی۔
Akhilesh Yadav on Normalization Formula: ’’بی جے پی کے ڈھونگ کا پردہ فاش ہو گیا ہے…‘‘، اکھلیش یادو نے نارملائزیشن فارمولے کو لے کر کہہ دی بڑی بات
اتر پردیش میں 9 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ ابتدائی طور پر انتخابات کی تاریخ 13 نومبر مقرر کی گئی تھی لیکن بعد میں اسے 20 نومبر کر دیا گیا۔ اکھلیش یادو ہر روز بی جے پی پارٹی سے ان کے کام کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی اکھلیش یادو نے نوٹ بندی کی سالگرہ کے موقع پر بی جے پی پر حملہ کیا تھا اور اسے دنیا کی سب سے بڑی کرپشن قرار دیا تھا۔
Semiconductor sector: بھارت میں 2026 میں سیمی کنڈکٹر سیکٹر میں 10 لاکھ نوکریاں ملیں گی
حکومت ہند کے تعاون اور نئی کمپنیوں کی کوششوں سے ملک میں سیمی کنڈکٹر سیکٹر میں انقلاب آنے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے اس شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Painful accident in UP’s Kasganj: یوپی کے کاس گنج میں درد ناک حادثہ! 4 خواتین کی موت، متعدد کی حالت نازک، سی ایم یوگی نے کیا افسوس کا اظہار
وزیر اعلیٰ یوگی نے کاس گنج میں ہونے والے اس درد ناک حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور راحت اور بچاؤ کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
Delhi Air Pollution: بے حد خراب زمرے میں برقرار دہلی کی ہوا، اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 355 کیا گیا ریکارڈ
دارالحکومت دہلی کے 5 علاقوں میں AQI کی سطح 400 سے اوپر ہے، جس میں آنند وہار میں 404، جہانگیر پوری میں 418، منڈکا میں 406، روہنی میں 415، اور وزیر پور میں 424 ہے۔
Enforcement Directorate: اسمبلی انتخابات سےقبل، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں ای ڈی کے 17 مقامات پر چھاپےماری، جانئے کیا ہے پورا معاملہ
ای ڈی نے ستمبر میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت جھارکھنڈ میں کچھ بنگلہ دیشی خواتین کی مبینہ دراندازی اور اسمگلنگ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کیس درج کیا تھا۔