Maulana Tauqeer Raza remark: کسی کے باپ کی ہمت نہیں کہ وہ ہماری جائیداد پر قبضہ کرسکے،جس دن ہم سڑکوں پر آئیں گے تمہاری روح کانپ جائے گی:مولانا توقیر رضا
توقیر رضا نے کہا کہ وہ بہت پریشان ہیں کہ اللہ کو برا بھلا کہا جارہا ہے۔ حکومت بے ایمان ہے جو قرآن اور اللہ کی توہین کرتی ہے۔ اگر آپ کو اس سے تکلیف ہوتی ہے اور آپ ایماندار ہیں تو میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ دہلی آ جائیں، کسی کو ہماری جائیداد پر قبضہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
Suspected militants killed in an encounter : منی پور میں سی آر پی ایف کو بڑی کامیابی، تصادم میں 11 مشتبہ جنگجو ہلاک، ایک فوجی کی حالت نازک
اس تصادم میں دو جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق حکام نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے جکورادور کارونگ میں کئی دکانوں کو آگ لگا دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کچھ گھروں اور قریبی سی آر پی ایف کیمپ پر بھی حملہ کیا۔
Akhilesh Yadav predicts about CM Yogi: مہاراشٹر انتخابات کے بعد یو گی آدتیہ ناتھ کو ہٹا دیا جائے گا، کجریوال کے بعد اکھلیش یادو نے کیا دعویٰ
کجریوال کی طرح اب اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بھی ایسی ہی پیشین گوئی کی ہے۔ اکھلیش نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے انتخابات کے بعد سی ایم یوگی کو ہٹانے کا فیصلہ بی جے پی ہائی کمان لے گی۔
Kharge targets CM Yogi: ’’سادھو کا لباس پہنتے ہیں، زبان دہشت گردوں کی بولتے ہیں…‘‘، ملکارجن کھڑگے کا سی ایم یوگی پر زبانی حملہ
انہوں نے کہا کہ وہ بیٹیوں کی حفاظت کی بات کرتے تھے لیکن منی پور میں ہر روز بیٹیوں کی عصمت دری ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی منی پور گئے، لیکن وہاں جانے کی ہمت پی ایم میں کیوں نہیں ہے؟ ایسا اس لیے، کیونکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ ان کی پول کھل گئی ہے۔ اس لیے ان کا گراف گر گیا ہے۔ ان کا جھوٹ ایسا ہے کہ اگر آسمان میں چیل اڑ رہا ہے، تو وہ بولیں گے کہ دیکھو بھینس اڑ رہی ہے۔
You will be able to return sold goods: فروخت شدہ مال واپس ہوگا اور ہر حال میں ہوگا، اب اس ریاست میں کوئی بھی شاپنگ مال یا دکان کا مالک سامان واپس لینے سے انکار نہیں کرسکتا
حالیہ دنوں احمد آباد میں ایک خاتون نے شو روم سے اپنے شوہر کے لیے تقریباً 16 ہزار روپے کی گھڑی خریدی تھی۔ جب وہ اسے لے کر گھر پہنچی تو گھڑی اس کے شوہر کی کلائی پر فٹ نہیں آئی۔ اس کے بعد خاتون نے گھڑی واپس کرنا چاہی لیکن شوروم کے مالک نے بل میں لکھی ہوئی لائن کا ذکر کیا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور مدارس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تحسین: مسلم دانشوروں نے کیا استقبال
مختلف سرکردہ قائدین ملت نے بہ یک زبان فیصلے پر اظہار مسرت کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ایک ایسا پائیدار اور تاریخ ساز فیصلہ ہے، جس سے مسلم مدارس اور مسلم اقلیت کی لاچارگی کو مدت دراز تک تقویت فراہمی کے علاوہ اداروں کی آئینی سیرابی کا سلسلہ برقرار رہے گا۔
’’نہرو سے لے کر راجیو گاندھی تک ریزرویشن کے مخالف رہے ہیں‘‘، وزیر اعظم مودی نے اشتہار پر کانگریس کو گھیرا ، کہی یہ بات
وزیر اعظم نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پورے ملک میں پنچایت سے لے کر پارلیمنٹ تک صرف کانگریس تھی۔ جب تک کانگریس اقتدار میں تھی، ملک میں ریزرویشن پر بات کرنے کی ہمت نہیں تھی۔
Vistara Airlines Merger:وستارا ایئر لائن کی آج آخری پروازیں، منگل کو ایئر انڈیا کے ساتھ ہوگا انضمام
یو پی اے حکومت کے دوران، ہندوستانی حکومت نے غیر ملکی ایئر لائنز کو گھریلو ایئر لائنز میں 49 فیصد تک حصص خریدنے کی اجازت دی۔ اس کے بعد وستارا ایئر لائن سال 2015 میں شروع ہوئی۔
Supreme Court on cracker ban: ‘کوئی مذہب آلودگی کو فروغ نہیں دیتا…’ دہلی میں پورے سال پٹاخے پر لگ سکتی ہے پابندی،سپریم کورٹ نے کہی یہ بات
سپریم کورٹ نے پٹاخوں پر پابندی کے حکم کو نافذ کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر دہلی پولیس اور دہلی حکومت سے جواب طلب کیا۔ عدالت نے دہلی پولیس کمشنر سے 25 نومبر تک جواب طلب کیا ہے۔
امام حرم نبوی ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمٰن کا جامعہ اسلامیہ سنابل میں والہانہ استقبال، امام حرم نے نماز ظہرکی امامت کی
امام حرم اورمولانا محمد رحمانی کے درمیان حرمین شریفین اورجامعہ اسلامیہ سنابل کے یادگاری مومنٹو کا تبادلہ ہوا۔ امام حرم نے سنابل کو منبع علم وفن قرار دیا۔