PM Modi arrives in Manila: آسیان-انڈیا اور مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم مودی پہنچے منیلا، سربراہ اجلاسوں میں کل کریں گے شرکت
روانگی سے قبل اپنے بیان میں وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ آسیان ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا مرکزی حصہ ہے اور ملک کے مہاساگر وژن میں بھی اسے اہم مقام حاصل ہے۔ ان کے مطابق، یہ سربراہی اجلاس علاقائی تعاون، رابطے، سمندری سلامتی اور مشترکہ خوشحالی کو مضبوط بنانے کے مواقع فراہم کریں گے۔
Statue Unveiling Ceremony Of Late Ajit Pawar: ’میں ترقی کی رفتار کے ساتھ جڑنا چاہتا ہوں…‘؛ امت شاہ نے پونے میں بتایا کہ اجیت دادا این ڈی اے میں کیوں ہوئے تھے شامل
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اجیت پوار کے مہایوتی اتحاد میں شامل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ مہاراشٹر اور ملک کی ترقی کے سفر کا حصہ بننا چاہتے تھے۔ شاہ نے کووڈ کے دور میں ان کی خدمات، صاف گوئی اور پونے کی ترقی کے لیے ان کی لگن کو بھی یاد کیا۔
Amrapali Housing Project: جب فلیٹ تیار ہیں تو قبضہ دینے میں تاخیر کیوں؟ سپریم کورٹ کا امرپالی ہاؤسنگ سے سخت سوال
امرپالی ہاؤسنگ پروجیکٹ کے معاملے میں سپریم کورٹ نے ریسیور آر وینکٹرمَنی سے اپنی ذمہ داری جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ عدالت نے این بی سی سی سے پوچھا کہ تقریباً 10,900 فلیٹ تیار ہونے کے باوجود خریداروں کو قبضہ کیوں نہیں دیا گیا؟ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے بھی جائیدادوں کی ضبطی اور نیلامی سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ معاملے کی اگلی سماعت 7 دسمبر کو ہوگی۔
PM Narendra Modi: ہمیں ہمیشہ بہترین اور مثبت کام کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے، وزیر اعظم مودی نے شیئر کیا سنسکرت کا سبق آموز شلوک
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر شریمد بھگوت گیتا کے بابِ کرم یوگ کا ایک شلوک شیئر کیا۔ اس کے ذریعے انہوں نے پیغام دیا کہ انسان ایک لمحے کے لیے بھی عمل کیے بغیر نہیں رہ سکتا، اس لیے اسے ہمیشہ بہترین اور مثبت کام کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے۔
Adani Group has begun production of longest wind turbine blades: اڈانی گروپ نے مندرا پلانٹ میں ہندوستان کے سب سے طویل ونڈ ٹربائن بلیڈ کی مینوفیکچرنگ کی شروعات کی، کم رفتار ہواؤں سے بھی زیادہ توانائی حاصل کرنے کی صلاحیت
اس ٹربائن کا روٹر تقریباً 26,600 مربع میٹر رقبے میں ہوا کو اپنے دائرے میں لیتا ہے، جو ساڑھے تین سے زیادہ معیاری فٹ بال میدانوں کے برابر ہے۔ ’ایم ڈبلیو ایل 185-5.0 میگاواٹ‘ پلیٹ فارم مختلف رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے توانائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Bilqees Bano Gangrape Case: بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری معاملہ: 17 سال بعد دو مجرموں کو ضمانت، سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا بھی کی معطل
2002 کے گجرات فسادات کے دوران اجتماعی عصمت دری اور خاندان کے 7 افراد کے قتل کے معاملے میں عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم بپن چندر جوشی اور پردیپ مورڈیا کو راحت دی ہے۔
Akvan Cyclone: ’ارنب‘ کے بعد ایک اور سمندری طوفان کی آمد کا خدشہ، کئی ریاستوں میں الرٹ جاری، جانیں کہاں تک پہنچا اور کن ریاستوں میں مچائے گا تباہی
خلیج بنگال میں ممکنہ سمندری طوفان ’اکوان‘ کے پیش نظر اڈیشہ سمیت مشرقی اور جنوبی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں محکمہ موسمیات نے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ 17 نومبر تک اس کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ کئی علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
INDIA bloc will present a strong alternative: اترپردیش کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں، انڈیا بلاک پیش کرے گا مضبوط متبادل: کھڑگے
ملکارجن کھڑگے نے اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ریاست کی سیاسی صورت حال اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ اتر پردیش کے آنے والے انتخابات ملک کی سیاست کو نئی سمت دیں گے۔
Vande Bharat Express: بغیر بریک کے 463 کلومیٹر تک دوڑتی رہی وندے بھارت ٹرین…!، ریلوے میں ہلچل، تحقیقات کا حکم
جھارکھنڈ کے ہٹیا سے اتر پردیش کے جھانسی جا رہی خالی وندے بھارت ٹرین کو مبینہ طور پر خراب بریکنگ سسٹم کے باوجود 463 کلومیٹر تک چلایا گیا۔ لوکو پائلٹ کی وارننگ کو نظر انداز کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جنوبی مشرقی ریلوے نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
Bharat Taxi Launch: وزیر داخلہ امت شاہ نے پونے میں این ایچ ای سی کوآپریٹو پروجیکٹ کا رکھا سنگِ بنیاد، ’بھارت ٹیکسی‘ سروس بھی شروع کی
مرکزی وزیر داخلہ و امدادِ باہمی امت شاہ نے مہاراشٹر کے پونے میں 110 ایکڑ پر قائم ہونے والے این ایچ ای سی ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو ادارے کے نئے پروجیکٹ کا بھومی پوجن کیا۔ اس موقع پر ’بھارت ٹیکسی‘ سروس کا آغاز کیا گیا اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو شیئر سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ کوآپریٹو اداروں کے مرکزی رجسٹرار کے مغربی علاقائی دفتر کا افتتاح بھی عمل میں آیا۔





