Ahmedabad plane crash: “جان گنوانے والوں کی کہانیاں دیکھنا دل دہلا دینے والا ہے”… احمد آباد طیارہ حادثے پر شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو کا بیان
ٹاٹا گروپ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر مسافر کے خاندان کو 1 کروڑ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ زخمیوں کے تمام طبی اخراجات بھی ٹاٹا گروپ اٹھائے گا۔
NEET UG Result 2025 Out: نیٹ یوجی ریزلٹ 2025 آؤٹ، مہیش کمار نے 686 نمبروں کے ساتھ کیا ٹاپ
اس سال کے کٹ آف کا فیصلہ بھی آل انڈیا میرٹ لسٹ میں سب سے زیادہ نمبروں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ NEET UG 2025 کے لیے کوالیفائی کرنے والے طلباء MBBS، BDS، AYUSH اور دیگر انڈرگریجویٹ میڈیکل کورسز کے لیے سنٹرلائزڈ کونسلنگ کے لیے حاضر ہونے کے اہل ہوں گے۔
Chhattisgarh: چھتیس گڑھ حکومت نے پولیس ریکارڈ میں مستعمل ’اردو اور فارسی الفاظ‘ کو ’آسان ہندی الفاظ‘ سے کیا تبدیل، ’چشم دید‘ ہوگا ’پرتیاکش درشی‘
خط میں 109 الفاظ کی فہرست ان کے ہندی متبادل کے ساتھ فراہم کی گئی ہے اور انھیں پرانے اردو اور فارسی کے الفاظ کی جگہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Israel’s barbarism is impossible without America’s help: ‘‘امریکہ کی مدد کے بغیر اسرائیل کی بربریت ناممکن ہے‘‘… جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کا بڑا الزام
"اسرائیل کی نیت بالکل واضح ہے کہ جو بھی ملک اس کی دھونس کے خلاف کھڑا ہو، اسے تباہ کر دو — لیکن یہ سب کچھ امریکہ کی کھلی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔"
Priyanka Gandhi on UN proposal related to Gaza: غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر مرکزی حکومت نے نہیں کیا غور، پرینکا گاندھی نے کہا- شرمناک اور مایوس کن ہے یہ فیصلہ
اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان ہفتے کے روز اسرائیل پر میزائل حملے کیے گئے، جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ان کے علاوہ 34 افراد زخمی ہوئے۔ اس دوران، سلامتی کونسل نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے اعلیٰ عہدیدار کو خبردار کیا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملوں کے ’سنگین نتائج‘ ہو سکتے ہیں۔
NIA: مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ممنوعہ تنظیم حزب التحریر سے متعلق تحقیقات میں آئی تیزی، این آئی اے نے کئی مقامات پر مارے چھاپے
یہ کارروائیاں حزب التحریر کی بنیاد پرستی اور مالی طور پر کمزور مسلم نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور تنظیم میں شامل کرنے کی سازش سے متعلق ہیں۔
Ahmedabad plane crash: احمد آباد طیارہ حادثہ: طیارے کے آخری حصے سے 3 دن بعد بھی ملی ایک لاش، ریسکیو آپریشن اب بھی جاری
احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر مسلسل راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ اسی دوران ملبے سے تیسرے دن ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جو طیارے کے آخری حصے میں پھنسی ہوئی تھی۔ این ڈی آر ایف (NDRF) کی ٹیم نے لاش کو نکالا۔ فی الحال لاش کو فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
AI 171: ایئر انڈیا نے فلائٹ نمبر AI 171 کو نیا نمبر دینے کا فیصلہ کیا، جانیے کیا ہے وجہ
AI 171 اس فلائٹ کا نمبر تھا، جو کہ جمعہ کے روز احمد آباد ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے کچھ ہی منٹ بعد کریش ہو گئی۔
PM Modi to visit Cyprus, Canada, Croatia starting June 15: وزیراعظم نریندرمودی کینیڈا میں جی 7 سربراہی اجلاس میں کریں گے شرکت،پی ایم مودی پہلی بارکریں گے کروئیشا کا دورہ
وزارت خارجہ کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق پی ایم مودی سب سے پہلے قبرص جائیں گے۔ اس کے بعد وہ کینیڈا میں G-7 کانفرنس میں شرکت کریں گے اور پھر کروئیشاجائیں گے۔
Air India and IndiGo issue alert: ایران کی فضائی حدود کی بندش سے فلائٹ آپریشن متاثر، ایئر انڈیا اور انڈیگو نے جاری کیا الرٹ
انڈیگو نے تمام مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے کی طرف جانے سے پہلے کمپنی کی ویب سائٹ یا موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس چیک کر لیں۔ ایئر لائن نے یقین دلایا کہ اس کی کسٹمر سروس ٹیم ان تاخیر سے متاثرہ مسافروں کی فعال طور پر مدد کر رہی ہے۔





