Bharat Express

Asaduddin Owaisi On Haj: اویسی کا بڑا الزام- ہندوستانی عازمین حج بنیادی سہولیات سے محروم، سفارت خانہ کو دینی پڑی وضاحت

ایک ایک حاجی سے چارلاکھ روپے وصولے گئے، لیکن پھر بھی  سہولت نہیں دی گئی۔ قیام کیلئے بنیادی سہولیات نہیں ہیں ۔ بھارت کے عازمین حج پریشان ہیں ۔ حج کمیٹی سے اتنی بڑی لاپرواہی کیسے ہوئی؟ ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور سمرتی ایرانی کو فوراً ان مسائل کا ازالہ کرنا چاہیے۔

Asaduddin Owaisi On Haj: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے حج کمیٹی پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے سرکار کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ لاکھوں روپئے لینے کے بعد بھی حج پر جانے والے عازمین حج کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔ اس سلسلے میں اسدالدین اویسی نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ” بھارت سے بڑی تعداد میں لوگ حج کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں ۔ ملک سے 1،75،025لوگ حج کیلئے جارہے ہیں لیکن اس بیچ حج کمیٹی کی لاپرواہی بھی سامنے آرہی ہے۔

ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی نے کہا کہ ایک ایک حاجی سے چارلاکھ روپے وصولے گئے، لیکن پھر بھی  سہولت نہیں دی گئی۔ قیام کیلئے بنیادی سہولیات نہیں ہیں ۔ بھارت کے عازمین حج پریشان ہیں ۔ حج کمیٹی سے اتنی بڑی لاپرواہی کیسے ہوئی؟ ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور سمرتی ایرانی کو فوراً ان مسائل کا ازالہ کرنا چاہیے۔

رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کے ٹوئٹ پر سعودی عرب میں ہندوستانی سفارتخانہ نے جواب دیا ہے ۔ انہوں نے اسدالدین اویسی سے کہا ہے کہ برائے مہربانی ہمیں بتائیں کہ کیا کسی عازمین کو خصوصی سہولیات درکار ہے۔ سفارتخانہ اور جدہ میں بھارتی حکام عازمین حج سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے پوری طرح سے تیاری ہیں۔ ہمارے عازمین حج کو آرام اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام پہلووں کی نگرانی کررہے ہیں ۔ سفارتخانہ نے مزید کہا کہ بھارت سے 83000عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں  ۔  وہ پابندی کے ساتھ حرم شریف کی زیارت کررہے ہیں اور عمرہ کے ساتھ نماز ادا کررہے ہیں ۔ بھارت سے 450 سے زیادہ ڈاکٹروں ،سرکاری اہلکاروں اور خادم الحاج کی ٹیم 24 گھنٹے عازمین حج کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں ۔

بھارت ایکسپریس۔