Bharat Express

Embassy of India Saudi Arab

اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی حج کانفرنس میں شرکت اور دو طرفہ حج معاہدے پر دستخط کرنے جدہ پہنچ گئی ہیں۔ جدہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسمرتی ایرانی سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ امور توفیق بن فوزان الربیعہ کے ساتھ بھی دو طرفہ ملاقات کرکےآئندہ حج سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کررہی ہیں۔

ایک ایک حاجی سے چارلاکھ روپے وصولے گئے، لیکن پھر بھی  سہولت نہیں دی گئی۔ قیام کیلئے بنیادی سہولیات نہیں ہیں ۔ بھارت کے عازمین حج پریشان ہیں ۔ حج کمیٹی سے اتنی بڑی لاپرواہی کیسے ہوئی؟ ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور سمرتی ایرانی کو فوراً ان مسائل کا ازالہ کرنا چاہیے۔