Bharat Express

قومی

منی پور میں خواتین سے درندگی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ اس کے بعد دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی ہوگئی ہے۔ وہیں دوسری طرف منی پورمیں دو خواتین کو سڑک پربرہنہ کرکے گھمانے اوران کے ساتھ درندگی کرنے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے سخت تبصرہ کیا ہے۔

منی پورمیں دو خواتین کو سڑک پر برہنہ کرکے گھمانے اور ان کے ساتھ درندگی کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے سخت تبصرہ کیا ہے۔

آئی ٹی ایل ایف کے مطابق اس واقعہ کے حوالے سے 21 جون کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ آئی پی سی کی دفعہ 153 اے، 398، 427، 436، 448، 302، 354، 364، 326، 376، 34 اور آرمس ایکٹ کی دفعہ 25 (1C) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پالگھر ضلع میں منگل  کے روزسے دو دن کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پالگھر ضلع میں رات سے ہی بارش شروع ہوگئی۔ اسی لیے انتظامیہ نے پالگھر ضلع کے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

اس سب کے درمیان اپوزیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے منی پور میں تشدد پر پارلیمنٹ میں بیان دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کچھ پارٹیوں نے مانسون اجلاس کے پہلے دن منی پور پر تحریک التواء لانے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔

اسی دوران بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ان سے ملنے رابڑی ہاؤس پہنچے۔ جہاں انہوں نے لالو اور تیجسوی یادو سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی ان کی ملاقات کے بارے میں یہ بھی خبر ہے کہ دونوں کے درمیان کابینہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

دوسری جانب کمار وشواس نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ،کرسی ہے تمہارا یہ جنازہ تو نہیں؟ کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے؟ کانگریس کی ترجمان راگنی نائک نے کہا کہ منی پور میں ہونے والی بہیمانہ حرکت کو دیکھ کر پورا ملک بے چین ہے اور آپ مودی جی سکون سے سو رہے ہیں۔

ہندوستان مںل ریاستی سطح پر بھی تلی کی قمتے الگ الگ ہوتی ہے، کو نکہ مرکز کے علاوہ ریاستی سطح پر بھی ٹکسل الگ الگ وصول کیا جاتا ہے۔ سرکار نے اپنے صارفین کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعہ تیل کی قیمتوں کی جانکاری حاصل کرنے کے لیے سہولت فرام کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات (IMD)  نے الرٹ  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے اور گرج چمک کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے تیز بارش یا بجلی گرنے کے دوران گھر کے اندر ہی رہیں۔ کھلے میں یا درختوں اور پودوں کے نیچے پناہ نہ لیں۔

اس واقعے میں اب تک 25 افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔ ان میں چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ 21 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔