دہلی اسمبلی انتخابات کی 70 سیٹوں کے لیے ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ اب انتخابی نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔ کسی بھی سیاسی جماعت کو دہلی میں اپنی حکومت بنانے کے لیے 36 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ انتخابی نتائج سے پہلے ایگزٹ پول بھی سامنے آگئے ہیں۔کل شام 7.30 بجے تک بیشتر ایگزٹ پول میں بی جے پی کو اکثریت ملتی نظر آرہی تھی اور اب بھی تصویر وہی بنی ہوئی ہے۔ ABP-Matrix ایگزٹ پول میں AAP اور BJP کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔البتہ بیشر ایگزٹ پول میں بی جے پی کو اکثریت ملتی نظر آرہی ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی سیٹیں نصف تک کم ہو جائیں گی۔
بی جے پی کیمپ میں خوشی کی لہر، اے اے پی کو جھٹکا
ایگزٹ پول کے اعداد و شمار سے بی جے پی کیمپ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے سروے کے نتائج کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہیں، کیونکہ چوتھے الیکشن میں اس کا دبدبہ ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔ اگر ایگزٹ پول کے اعداد و شمار انتخابی نتائج میں بدل جاتے ہیں تو AAP کے پاس صرف پنجاب ریاست رہ جائے گی۔
کانگریس اس بار بھی اپنا جادو نہیں دکھا پائے گی!
عام آدمی پارٹی کے علاوہ، ایگزٹ پول کانگریس کے لیے بھی مایوسی لے کر آئے ہیں، جس میں کانگریس کوئی معجزہ کرتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ پچھلے کئی انتخابات سے کانگریس کی حالت بہت خراب ہے، اسے دہلی میں اقتدار سے باہر ہوئے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے، لیکن اس بار بھی کوئی امید برنظرنہیں آرہی ہے۔
ایگزٹ پول میں کون کہاں ہے؟
چانکیہ: – AAP 25-28، بی جے پی 39-44، کانگریس 2-3
ڈی وی ریسرچ – اے اے پی 26 سے 34، بی جے پی 36-44 اور کانگریس صفر
جے وی سی AAP 22-31، بی جے پی 39 سے 45، کانگریس صفر سے دو
میٹرس – AAP 32-37، بی جے پی 35-40، کانگریس مائنس ایک
مائنڈ برنک – AAP 44-49، بی جے پی 21-25، کانگریس مائنس 1
پی مارک – AAP 21-31، بی جے پی 39-49، کانگریس مائنس ایک
پیپلس انسائٹ – AAP 25-29، بی جے پی 40-44 اور کانگریس مائنس 2
پیپلس پلس- AAP 10-19، بی جے پی 51-60، کانگریس صفر
پول ڈائری – AAP 18-25، بی جے پی 42 سے 50 اور کانگریس صفر سے دو
وی پریسائیڈ – AAP 46-52 اور بی جے پی 18 سے 23 اور کانگریس صفر سے ایک
اروند کجریوال 9 سال 7 ماہ تک وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ کجریوال کی قیادت والی AAP حکومت 2015 سے دہلی میں برسراقتدار ہے۔ تقریباً 9 سال 7 ماہ تک وزیر اعلیٰ رہنے والے اروند کجریوال نے مبینہ شراب گھوٹالہ کا الزام لگنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد آتشی وزیراعلیٰ بنیں۔ کجریوال کا کہنا ہے کہ اب ان کی حکومت چوتھی بار بنے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اس بار دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے کل 1 کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 858 ووٹروں کا اندراج کیا گیا ہے۔ دیر رات تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق دہلی اسمبلی انتخابات-2025 میں تقریباً 60 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم ووٹنگ ہوئی ہے۔سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ ووٹنگ فیصد میں کمی کی وجہ سے حکمران جماعت کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔