Bharat Express

قومی

اسدالدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم آر پر ایک دوسری ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، "فلسطین کے ان بچوں کو سلام، جو اپنے والدین کی لاشوں کو دیکھ کر بھی نعرہ تکبیر اللہ ھو اکبر کا نعرہ بلند کر رہے ہیں۔"

دہلی-این سی آر کے موسم کے بارے میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ بدھ (25 اکتوبر) کو یہاں ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں رہ سکتا ہے۔ منگل کو دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری کم یعنی 16.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

مسلم راشٹریہ منچ کی میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی او کے کے لیے ترنگایاترا ملک بھر میں جاری رہے گی اور پاکستان پر سیاسی، سفارتی، سماجی اور اخلاقی دباؤ ڈالا جائے گا تاکہ غلام کشمیر جو ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ آزاد ہو اور ہندوستان میں واپس ملایا جاسکے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کیلئے طلبا اور اساتذہ دونوں سراپا احتجاج ہیں ،انتظامیہ کی جانب سے سست روی کی وجہ سے اے ایم یو کے نئے وی سی کی تقرری کا عمل مکمل نہیں ہوپایا ہے ۔البتہ اب مظاہرین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے چونکہ حکام نے وائس چانسلر کی تقرری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ملک میں آج (24 اکتوبر) کو وجے دشمی کا تہوار دھوم دھام سے منایا جار ہا ہے۔ وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس کے ناگپور واقع ہیڈ کوارٹر پر یوم تاسیس کا پروگرام منایا گیا۔

دگ وجے سنگھ اکثر جیوترادتیہ سندھیا پر زبانی حملہ کرتے رہتے ہیں۔ مہینے کے آغاز میں بالواسطہ طور پر نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’’بادشاہوں اور مہاراجوں نے خود کو بیچ دیا لیکن قبائلی ایم ایل ایز نے اپنے کردار کی ایمانداری دکھائی۔‘‘

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، چیف جسٹس نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ کس طرح سپریم کورٹ کے 2018 میں متفقہ طورر پر ہم جنس پرستی کو جرم قرار دینے کے فیصلے نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو تسلیم کرنے کے لیے درخواستیں دائر کی گئیں۔ پانچ رکنی آئینی بنچ کے تمام ججوں نے اتفاق کیا کہ شادی میں مساوات لانے کے لیے قوانین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کردار ہے۔

کمشنر سکریٹری نے ٹریننگ کو کامیابی سے مکمل کرنے اور ڈیزائنر نیجی بنسل اور ٹرینر جمیل کی محنت اور لگن کا اعتراف کرنے پر ٹرینیز کو دلی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا، “وجے دشمی کے موقع پر ملک بھر میں میرے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ مقدس تہوار منفی طاقتوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ زندگی میں اچھائی کو اپنانے کا پیغام لاتا ہے۔

اسدالدین اویسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس معاملے پر قرارداد منظور کی ہے کہ اسرائیل نے فلسطین کی زمین پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے، اسرائیل کو اب یہ زمین واپس کرنی چاہیے، اسے غزہ کا پورا حصہ فلسطین کو واپس کرنا چاہیے۔ "