Bharat Express

قومی

ناگالینڈ کے ریاستی صدر وینتھونگ اوڈیو نے کہا کہ ریاست کے تمام ساتوں این سی پی ایم ایل ایز نے مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار کے گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے خط لکھا کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ان ساتوں ایم ایل اے نے مارچ 2023 میں اسمبلی انتخابات جیتنے کے بعد این ڈی پی پی-بی جے پی اتحاد کی حمایت کی تھی۔

منی پور میں برہنہ خواتین کی پریڈ کرنے اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ہجوم میں ملوث مرکزی مجرم کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ پیچی اوانگ لیکائی کے رہنے والے 32 سالہ ہیریم ہیروداس میٹائی کو منی پور پولیس نے جمعرات کی صبح گرفتار کیا تھا

وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے قبل میڈیا سے کہاکہ "چاہے واقعہ راجستھان کا ہو، چاہے وہ چھتیس گڑھ کا ہو یا منی پور کا، اس ملک میں، ہندوستان کے کسی بھی کونے میں کسی بھی ریاستی حکومت پر سیاسی بحث ہونی چاہیے

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مزید کہا کہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے ،جس میں دو بہنوں کو جس طریقہ سے برہنہ کر کے ان سے پریڈ کرایا گیا ہے اور ان کے استھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی ہے اس واقعہ نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کمیٹی میں سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت دونوں کے ہونے کے باوجود بھی دونوں میں سے کسی کو بھی کمیٹی کا چیئرمین نہیں بنایا گیا ہے ۔ ان دونوں کےبجائے پارٹی اعلیٰ کمان نے گوند سنگھ پر بھروسہ جتاتے ہوئے کمیٹی کا چیئرمین بنایا ہے۔

جب سے منی پور سے خواتین کی برہنہ پریڈ کرنے سے متعلق  شرمناک واقعہ کی  ویڈیو سامنے آئی ہے، پورے ملک میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر سب کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر ہر کوئی اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہا ہے۔

یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے ریاست کو نظر انداز کیا ہے اور منی پور میں برادریوں کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔ کوکیوں کا زمین پر قبضہ کرنے اور میانمار سے بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن ہونے کا الزام ایک مسئلہ ہے۔

منی پور پولیس نے سینا پتی ضلع کے ایک گاؤں میں ہجوم کے ذریعہ دو خواتین کی پٹی پریڈ اور ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں ایک اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا کہ وہ تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائیں گے اور سزائے موت دلوانے کی بھی کوشش کریں گے۔

این ڈی اے کے پرانے اتحادی شرومنی اکالی دل (بادل)  نے اصولی طور پر یو سی سی کی مخالفت کی ہے اور اس طرح کے قانون کی ضرورت پر سوال اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ لا کمیشن کی تجویز پر اکالی دل نے مسودے پر اتفاق نہیں کیا ہے

روی شنکر پرساد نے کہا کہ "جب وزیر اعظم نے صبح سویرے اس معاملے پر اتنی توجہ دی تو ملک میں شراکت داری کا اشارہ ہونا چاہیے تھا کہ پوری پارلیمنٹ ایک ہے، پورا ملک ایک ہے۔ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ منی پور میں اس کا پیغام کتنا مثبت ہوگا۔ لیکن اپوزیشن کس پر بحث کرنا چاہتی ہیں، شق پر بحث کرنا چاہتی ہیں، یہ بہت تکلیف دہ ہے۔ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔