Bharat Express

قومی

Gyanvapi Masjid Case News: گیان واپی معاملے میں ہندو فریق کی نمائندگی کر رہے وکیل سبھاش نندن چترویدی نے کہا کہ عدالت نے اے ایس آئی سروے کے لئے ہماری درخواست قبول کرلی گئی ہے۔

مانا جارہا ہے کہ اپوزیشن کا بڑا وفد آئندہ جمعرات تک ممکن ہے منی پور کا دورہ کرے۔ البتہ حتمی تاریخ کا اعلان پیر کو اپوزیشن کی میٹنگ کے بعد ہی ہوگا۔ لیکن یہ طے ہوچکا ہے کہ اپوزیشن کا ایک وفد منی پور جاکر وہاں کی زمینی صورتحال کو دیکھنے کی کوشش کرے گا۔

مسجد کے امام مجیب الرحمٰن کا الزام ہے کہ وہ شام کے وقت نماز ادا کرنے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے، تبھی تین لوگوں نے انہیں روک لیا اور جے شری رام کے نعرے لگانے کے مجبور کیا۔

وزارت برائے اقلیتی امور سے پسماندہ مسلمانوں کے سلسلے میں دو سوالات پوچھے گئے تھے۔ جن میں پسماندہ مسلمانوں کی آبادی، سماجی اور معاشی صورتحال جاننے کی کوشش کی گئی تھی ۔ لیکن وزارت کی جانب سے جواب میں ان دونوں سوالات پر خاموشی ہے ۔ حکومت یا تو جواب دینا نہیں چاہتی ، یا پھر حکومت کے پاس جواب نہیں ہے۔

گیان واپی احاطے کا اے ایس آئی سروے کرانے کے ہندو فریق کے مطالبے پر ضلع جج ڈاکٹر اجے کرشنا وشویش کی عدالت نے جمعہ کے روزاپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے 14 جولائی کوسماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

انہوں نے اپنی غلطی کے اعتراف کے بجائے کہا کہ  میں بار بار کہہ رہی ہوں  کہ ایسی ہزاروں شکایتیں  ہمارے پاس آئی تھیں۔اس میں بھی ہندوستان سے اور منی پور کے باہر سے شکایات تھیں۔تو سب سے پہلے ہم نے یہ جانچ شروع کی کہ وہ شکایات اور خطوط صحیح ہیں یا فرضی ہیں۔

اپریل 2019 کو کرناٹک کے کولار میں ایک انتخابی ریلی کے دوران راہل گاندھی نے تبصرہ کیا تھا کہ تمام چوروں کی کنیت مودی ہی کیوں ہے؟ گجرات حکومت کے سابق وزیر اور بی جے پی لیڈر پرنیش مودی نے اس تبصرہ پر ان کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

پب جی کے ذریعہ ہندوستانی سچن مینا کے عشق میں مبتلا ہوئی پاکستانی سیما حیدر کی کہانی میں کئی موڑ آرہے ہیں۔ یہ پورا معاملہ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

منی پور تشدد معاملے کو لے کر اپوزیشن نے بھی بی جے پی حکومت کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن منی پور تشدد پر کافی ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق دو روزہ میٹنگ کے دوران وفود نے صدر جو بائیڈن اور وزیر اعظم نریندر مودی کے 21ویں صدی کے لیے ایک جامع اور گہری دو طرفہ منشیات کی پالیسی کے فریم ورک کے لیے کام کرنے کے مشترکہ عزم پر تبادلہ خیال کیا۔