Bharat Express

قومی

دہلی میں آج یعنی منگل 24 اکتوبرکو آسمان صاف رہے گا لیکن ہلکا سا برآلود بھی رہے گا دہلی این سی آر میں  سانس لینے میں لوگوں کو کافی پریشانی ہورہی ہے ۔ دہلی این سی آر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

یوگیندر چودھری نے ان اہم منصوبوں اور پالیسیوں پر روشنی ڈالی ہے جو انہوں نے اپنے دور میں لاگو کیں اور اپنا ’انوبھ‘ لکھیں۔ ان کا کیریئر 34 سال پر محیط ہے۔

5 ستمبر کو ٹیچرز ڈے پر یہ جانکاری دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا تھا، 'میں ٹیچرز ڈے پر ایک نئی پہل کا اعلان کر رہا ہوں۔ پرائم منسٹر اسکولس فار رائزنگ انڈیا (پی ایم شری) کے تحت ملک بھر میں 14,500 اسکولوں کو ترقی اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔ یہ سب ماڈل اسکول ہوں گے اور ان میں قومی تعلیمی پالیسی کی ہر چیز شامل ہوگی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے حماس کے حملے کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا اور کہا کہ ہم یکجہتی کے ساتھ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ریڈیئنس ویکلی کے 60 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں سابق نائب صدر جمہوریہ ڈاکٹر حامد انصاری نے کہا کہ میڈیا سرکار کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھتا ہے۔

مشاورت کے سکریٹری جنرل اور وفد کے سربراہ سید تحسین احمد نے اس موقع پرکہا کہ کچھ تفرقہ بازطاقتیں ملک میں انتشارپیدا کرنے کا رجحان رکھتی ہیں، ان کے منصوبے کوناکام بنانے کے لئے لوگوں کو متحد کرنا ضروری ہے۔

فوج کے قوانین کے مطابق اگنی ویر کو جوائنگ کے پہلے سال 4.76 لاکھ روپے کا پیکیج ملتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 4 سال کی مدت کے اختتام تک اسے 6.92 لاکھ روپے تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ یعنی اگنی ویر کو ہر ماہ 30 ہزار سے 40 ہزار تنخواہ ملتی ہے۔

پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تمام پارٹیاں اپنے امیدواروں کا اعلان کر رہی ہیں۔ بی جے پی نے کافی انتظار کے بعد تلنگانہ کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔

اعظم خان کے ساتھ ان کے بیٹے عبداللہ اعظم اور اہلیہ تنزین فاطمہ کو رام پور کی عدالت نے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ کا مجرم قرار دیا ہے اور تینوں کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ ایس آئی ٹی اتر پردیش میں مدارس کی فنڈنگ کی تحقیقات کرے گی۔ یہ ایس آئی ٹی اس بات کی جانچ کے لیے بنائی گئی ہے کہ کن مدارس کو بیرون ملک سے کتنی رقم مل رہی ہے اور یہ رقم کہاں استعمال ہو رہی ہے۔