Bharat Express DD Free Dish

قومی

مہاراشٹر کے 6 شہروں میں یوم آزادی کے موقع پرگوشت اورمٹن کی فروخت پرپابندی نے ایک مضبوط سیاسی تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے جبکہ بی جے پی اور شندے گروپ نے اس کی حمایت کی ہے۔ وہیں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارنے بھی اعتراض کیا ہے۔ کھٹیک برادری نے حکم واپس لینے کا انتباہ دیا ہے، بصورت دیگربڑی تحریک چلائی جائے گی۔

غالبؔ اردو شاعری کے صرف رومانوی شاعر نہیں بلکہ ایک فلسفی، مزاح نگار، مصلح اور انسان شناس بھی تھے۔ ان کی شاعری میں کائنات کی وسعت اور دل کی نزاکت ایک ساتھ جلوہ گر ہےاور یہی وہ راز ہے جو انہیں زندہ وجاوید کر گیا۔

پروگرام کے منتظم انیس عباسی نے کہا کہ ہمارا ترنگا ہماری پہچان، ہمارا اتحاد اور ہمارے ہندوستان کا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جامع مسجد علاقہ میں منعقد کی گئی اس ترنگا یاترا سے مسلم کمیونٹی نے ثابت کر دیا ہے کہ حب الوطنی ان کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، حب الوطنی کسی ایک مذہب کی آواز نہیں بلکہ ہر ہندوستانی کے دل کی آواز ہے، آج وہ ملک کے تئیں لگن، اتحاد اور بھائی چارے کی زندہ مثال بن کر ہم وطنوں کے سامنے ہیں۔

بہار کے سات زندہ ووٹروں کو ووٹر لسٹ میں ’’مردہ‘‘ قرار دے کر نام کاٹ دیا گیا، راہل گاندھی نے سپریم کورٹ پہنچے متاثرین سے ملاقات کی، کانگریس نے انتخابی سازش قرار دیا

آر بی آئی نے کہا کہ کنٹینیوس کلیئرنگ اینڈ سیٹلمنٹ آن ریئلائیزیشن کے پہلے مرحلے میں، تمام بینکوں کے لیے چیک کلیئر کرنے کے لیے آئٹم ایکسپائری ٹائم شام 7 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں اسے کم کر کے تین گھنٹے کر دیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ بینک کو اپنی پیشکش کے تین گھنٹے کے اندر چیک کلیئر کرنا ہوگا۔ سی ٹی ایس کے آنے کے بعد چیک پیش کرنے کی کوئی انٹری نہیں ہوگی۔

بی جے پی کی ترنگا یاترا پر دلوائی نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ترنگے کی مخالفت کی ہے۔ ترنگے کا رنگ سبز ہے اور انہوں نے ہمیشہ سبز رنگ کے خلاف بات کی ہے۔ اب جب وہ ترنگا لے کر پریڈ کر رہے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔ ترنگے میں اشوک چکر کی بی جے پی نے ہمیشہ ہی مخالفت کی ہے۔ بی جے پی دکھاوا کر رہی ہے۔ ترنگا کانگریس کا نشان ہے۔ 26 جنوری اور 15 اگست کے موقع پر کانگریس پارٹی اپنے علاقوں میں یاترا نکالتی رہی ہے۔

بھارت اور چین کے تعلقات میں بہتری کی جانب پیش رفت، ایس سی او سربراہی اجلاس میں وزیراعظم مودی اور صدر شی جن پنگ کی ملاقات بھی متوقع۔

سنیما ہال کے مالک سورنجن پال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں زیادہ تر بنگالی فلمیں دکھائی جاتی ہیں لیکن وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تاریخی فیصلہ کیا ہے کہ ہر فلم کو پرائم ٹائم شو میں جگہ دی جائے گی۔

آج علی الصبح دوسہ-منوہرپور ہائی وے پر بسدی چوراہا کے قریب پیش آیا حادثہ، جب ایک پک اپ گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا۔ حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 11 زخمی، وزیر اعظم کی جانب سے لواحقین کو 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد دی جائے گی۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ شکایت کرنے والے ناتھورام گوڈسے اورگوپال گوڈسے کی اولاد ہیں، جن کی تاریخ پُرتشدد سرگرمیوں سے جڑی رہی ہے۔ اس دوران راہل گاندھی نے بی جے پی لیڈر رونیت سنگھ بٹو اورترویندرسنگھ مرواہ کا بھی ذکرکیا۔