راہل گاندھی نے بہار میں ووٹر لسٹ سے مبینہ طور پر ’’مردہ‘‘ قرار دے کر نام کاٹے جانے والے سات زندہ ووٹروں سے ملاقات کے بعد طنزیہ انداز میں الیکشن کمیشن پر نشانہ سادھا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’زندگی میں کئی دلچسپ تجربات ہوئے ہیں، لیکن کبھی ’مردہ لوگوں‘ کے ساتھ چائے پینے کا موقع نہیں ملا تھا۔ اس انوکھے تجربے کے لیے، شکریہ الیکشن کمیشن!‘‘ راہل گاندھی ویڈیو میں بہار کے سات ووٹروں کے ساتھ چائے پیتے اور بات چیت کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ سبھی راگھوپور حلقے سے تعلق رکھتے ہیں اور الیکشن کمیشن کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں ’’مردہ‘‘ قرار دے کر ان کے نام کاٹ دیے گئے تھے۔
जीवन में बहुत दिलचस्प अनुभव हुए हैं,
लेकिन कभी ‘मृत लोगों’ के साथ चाय पीने का मौका नहीं मिला था।इस अनोखे अनुभव के लिए, धन्यवाद चुनाव आयोग! pic.twitter.com/Rh9izqIFsD
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 13, 2025
بزرگ خاتون کا ووٹ کا حق چھننے کا درد
ان ووٹروں نے راہل گاندھی کو بتایا کہ وہ آج سپریم کورٹ میں اس بات کا ثبوت دینے آئے تھے کہ وہ زندہ ہیں، مگر ان کا ووٹ دینے کا حق چھین لیا گیا ہے۔ ایک شخص نے بتایا کہ 85 سالہ بزرگ خاتون کو ’’مردہ‘‘ قرار دیا گیا اور نام کاٹ دیا گیا۔ ان کے بیٹے نے نام دوبارہ شامل کرانے کے لیے جدوجہد کی۔ بزرگ خاتون چھ گھنٹے تک سپریم کورٹ میں کھڑی رہیں تاکہ اپنے ووٹ کا حق واپس لے سکیں۔
متاثرین کی اپیل اور راہل گاندھی کی یقین دہانی
مردہ قرار دیے گئے ایک اور ووٹر نے راہل گاندھی سے کہا کہ وہ انصاف کے لیے بڑی امید لے کر آئے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ آر جے ڈی کے ساتھ مل کر ان بے ضابطگیوں کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور متاثرین کو انصاف دلائیں گے۔
غریبوں اور اقلیتوں کے ووٹ چھیننے کی سازش
کانگریس نے اپنے آفیشل ’ایکس‘ ہینڈل سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک منظم سازش ہے جس کے تحت غریبوں، پسماندہ طبقوں اور اقلیتوں کے ووٹ دانستہ طور پر کاٹے جا رہے ہیں۔ پارٹی نے اعلان کیا کہ اس سازش کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔
चुनाव आयोग ने बिहार के कई मतदाताओं को ‘मृत’ बताकर, वोटर लिस्ट से उनके नाम काट दिए।
ये साफ तौर पर एक साजिश है, जिसके तहत गरीबों, पिछड़ों और अल्पसंख्यकों के मताधिकार छीने जा रहे हैं।
आज नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi ने उन लोगों से मुलाकात की, जो अपने छीने गए अधिकारों के लिए आवाज… pic.twitter.com/GVRi6lfWOv
— Congress (@INCIndia) August 13, 2025
پارٹی بیان میں متاثرین کی فہرست
پارٹی کے مطابق متاثرہ ووٹروں میں رام اقبال رائے، ہریندر رائے، لال منی دیوی، وچیا دیوی، لالوتی دیوی، پونم کماری اور منّا کمار شامل ہیں۔ سبھی نے ایس آئی آر کے لیے درکار سبھی کارروائیاں پوری کی تھیں، لیکن پھر بھی ووٹر لسٹ سے ان کے نام حذف کر دیے گئے۔
سیاسی حق تلفی، نہ کہ دفتری غلطی
بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے مردہ یا نقل مکانی کرنے والے افراد کی فہرست عوامی طور پر شائع نہیں کی اور یہ سات ووٹرز محض ایک چھوٹا نمونہ ہیں۔ یہ اقدام ایک واضح سیاسی حق تلفی ہے، نہ کہ کسی قسم کی انتظامی بھول۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





