Rahul Gandhi slams PM Modi: ’’معاشی مسائل سے پریشان ملک کا وزیراعظم اٹلی میں مٹھائیاں تقسیم کرنے میں مصروف‘‘ میلوڈی تحفے پر راہل گاندھی کا طنز
راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ملک شدید معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، لیکن حکومت اس صورتحال کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے سوشل میڈیا ٹرینڈز اور ویڈیوز میں مصروف ہے۔
Great Nicobar Island Project: ’’موڈانی کاروباری سلطنت کا حصہ بننے جا رہا ہے گریٹ نکوبار پروجیکٹ‘‘ کانگریس کا مودی حکومت پر ماحولیاتی تباہی پھیلانے کا الزام
جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ گریٹ نکوبار پروجیکٹ دراصل ایک وسیع ’’موڈانی‘‘ کاروباری سلطنت کا حصہ بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس منصوبے سے شدید ماحولیاتی اور انسانی نقصان ہوگا۔
Women Reservation Bill: خواتین ریزرویشن بل نامنظور ہونے پر وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کی اپوزیشن پر سخت تنقید
واضح رہے کہ 17 اپریل کو لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن سے متعلق آئینی ترمیمی بل پیش کیا گیا تھا، جس پر تقریباً 21 گھنٹے طویل بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ میں 528 ارکان نے حصہ لیا، جن میں 298 نے بل کے حق میں جبکہ 230 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ تاہم بل کو پاس کرنے کے لیے دو تہائی اکثریت یعنی 352 ووٹ درکار تھے، جس کے باعث یہ بل 54 ووٹوں سے مسترد ہو گیا۔
Nari Shakti Vandan Adhiniyam: خواتین ریزرویشن بل پاس نہ ہونے پر منوج تیواری برہم، اپوزیشن پر خواتین کی توہین کا لگایا الزام
منوج تیواری نے اپنے بیان میں ڈی ایم کے، کانگریس، سماجوادی پارٹی اور ترنمول کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے کی باتیں محض تقریروں تک محدود ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ پارٹیاں حقیقت میں خواتین کی بڑھتی ہوئی سیاسی شمولیت سے خوفزدہ ہیں۔
India’s rise as an economic power: بھارت کی معاشی ترقی پر اپوزیشن کی تنقید بے بنیاد، اعداد و شمار ہی اصل جواب دیتے ہیں: ڈاکٹر راجیشور سنگھ
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے دورِ حکومت میں اتر پردیش بدامنی اور افراتفری کی علامت بن گیا تھا، جہاں تاجر اور سرمایہ کار خوف کے ماحول میں کام کرنے پر مجبور تھے۔ بدعنوانی اور خاندانی سیاست اس دور کی پہچان بن گئی تھی۔
National Security Issue: ’’چین کو جواب دینے کا وقت آیا تو حکومت خاموش رہی‘‘ راہل گاندھی کی مرکزی حکومت پر سخت تنقید
کانگریس کی ’کسان مہاچوپال‘ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ پروگرام بھارت اور امریکہ کے درمیان ہوئے عبوری تجارتی معاہدے کے خلاف منعقد کیا گیا تھا، جس میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے بھی موجود تھے۔
Atmanirbhar or America-nirbhar Bharat: ’آتم نربھر یا امریکہ نربھر بھارت؟‘ رندیپ سنگھ سرجے والا کی بھارت-امریکہ تجارتی فریم ورک پر سخت تنقید
رندیپ سرجے والا کا ردعمل اُس وقت سامنے آیا جب بھارت اور امریکہ نے باہمی اور بافائدہ تجارت کے لیے ایک عبوری معاہدے کے فریم ورک کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی وسیع تر دوطرفہ تجارتی معاہدے (BTA) کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جس کا آغاز 13 فروری 2026 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔
Goyal slams Jairam Ramesh: پیوش گوئل کا جے رام رمیش پر شدید حملہ، کہا-’’کانگریس کی پالیسیاں ملک کے مفادات کے خلاف رہیں‘‘
پیوش گوئل کے اس سخت بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے کو لے کر سیاسی محاذ پر تکرار مزید تیز ہو گئی ہے۔ جہاں حکومت اسے بھارت کی بڑی سفارتی اور تجارتی کامیابی قرار دے رہی ہے، وہیں کانگریس اس پر سوال اٹھا رہی ہے۔ تاہم حکومت کا دعویٰ ہے کہ موجودہ دور کے معاہدے بھارت کے قومی مفادات کے مکمل تحفظ کے ساتھ کیے جا رہے ہیں اور یہی ملک کی مضبوط اور خودمختار معیشت کی بنیاد ہیں۔
Bangladesh Jamaat-e-Islami alleges unfair election: جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے انتخابی ماحول پر کیا عدم اطمینان کا اظہار، آزاد اور منصفانہ انتخابات کیلئے حالات سازگار نہ ہونے کا دعویٰ
ڈھاکہ ٹریبیون نے خبر دی ہے کہ جماعت اسلامی نے انتخابی کمیشن، انتخابی اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مکمل غیرجانبداری کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں۔ پارٹی نے حکومت سے بھی کہا کہ وہ قانون و نظم قائم رکھے تاکہ واقعی آزاد، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات ممکن ہو سکیں۔
ECI is running on WhatsApp: ’الیکشن کمیشن واٹس ایپ پر چل رہا ہے‘‘ ممتا بنرجی نے بنگال میں ایس آئی آر مہم پر ای سی آئی کو بنایا نشانہ
بنگال کی تکثیری شناخت پر زور دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا: ’’کوئی مندر میں عبادت کرتا ہے، کوئی مسجد میں، کوئی گردوارے میں یہی بنگال ہے۔‘‘ انہوں نے خبردار کیا کہ انتخابات کے قریب آتے ہی بدامنی پھیلانے اور جھوٹے سوالات کھڑے کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔





