رائے بریلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بدھ کے روز وزیراعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے بڑھتی مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں اور ملک کی معاشی صورتحال پر سوال اٹھائے۔ رائے بریلی میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کے ساتھ مودی کی حالیہ ملاقات اور ’’میلوڈی‘‘ ٹافیوں کے تبادلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
’’میلونی کے لیے ٹافیاں، عوام کے لیے مہنگائی‘‘
راہل گاندھی نے کہا: ’’مودی جی میلونی کے لیے ٹافیاں لے جاتے ہیں… لیکن رونے کا وقت دوبارہ آنے والا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک شدید معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، لیکن حکومت اس صورتحال کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے سوشل میڈیا ٹرینڈز اور ویڈیوز میں مصروف ہے۔ راہل گاندھی نے کہا: ’’یہ لوگ میلونی کے ساتھ ٹافیاں کھا رہے ہیں اور ویڈیوز بنا رہے ہیں، جیسے سب کچھ مذاق ہو۔ بعد میں یہی لوگ ہاتھ جوڑتے نظر آئیں گے۔‘‘
आर्थिक तूफ़ान सर पर है, और हमारे प्रधानमंत्री इटली में टॉफ़ी बाँट रहे हैं!
किसान, युवा, महिलाएँ, मज़दूर और छोटे व्यापारी सब रो रहे हैं – PM हंसकर रील बना रहे हैं, और BJP वाले ताली बजा रहे हैं।
यह नेतृत्व नहीं, नौटंकी है।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 20, 2026
’’ہندوستان نے ایسا معاشی طوفان پہلے کبھی نہیں دیکھا‘‘
کانگریس رہنما نے عالمی کشیدگی اور اقتصادی بدانتظامی کو ملک کے ممکنہ معاشی بحران سے جوڑتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک بڑے ’’معاشی طوفان‘‘ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش جیسے عالمی حالات کے باوجود حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ پٹرول کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ راہل گاندھی نے کہا: ’’آنے والے دنوں میں کسانوں کو کھاد نہیں ملے گی۔ چند مہینوں میں دیکھئے مہنگائی کہاں پہنچتی ہے اور پٹرول، ڈیزل، گیس، دال اور چاول کی قیمتیں کہاں جاتی ہیں۔‘‘
امبانی، اڈانی اور آئین پر بھی حکومت کو بنایا نشانہ
راہل گاندھی نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کا معاشی نظام مکیش امبانی، گوتم اڈانی اور امریکہ کے حوالے کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روس سے خریدا گیا تیل بیرون ملک فروخت کیا جا رہا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ راہل گاندھی نے آر ایس ایس اور بی جے پی پر آئین پر حملہ کرنے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا: ’’جب آر ایس ایس اور بی جے پی کے لوگ آپ کے سامنے آئیں تو ان سے کہیے کہ آپ نے ہندوستان کو بیچنے اور آئین پر حملہ کرنے کا کام کیا ہے۔‘‘ راہل گاندھی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پانچ ملکی دورے کے آخری مرحلے میں اٹلی میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے ملاقات کے دوران ’’میلوڈی‘‘ ٹافیاں بطور تحفہ پیش کی تھیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
