Bharat Express

قومی

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں نمامی گنگے پروجیکٹ کی سائٹ پر کرنٹ لگنے سے 10 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ وہیں اس حادثے سے ناراض لوگوں نے بجلی کارپوریشن پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔ وہ کارپوریشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن 2024 میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن متحد ہوگیا ہے۔ 18 جولائی کو بنگلورو میں اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں این ڈے کے مقابلے کے لئے اپوزیشن نے 'INDIA' کا نام دیا ہے۔

پب جی گیم کے ذریعہ سچن کی محبت میں گرفتار ہونے کا دعویٰ کرنے والی سیما حیدر سے یوپی اے ٹی ایس مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ہر سوال کے جواب میں سیما حیدر کہہ رہی ہے کہ وہ سچن کے پیار میں سرحد پارکرکے ہندوستان آئی۔

جموں وکشمیر کے کپواڑہ ضلع کے مچھل سیکٹر میں سیکورٹی اہلکاروں نے ہندوستانی سرحد میں دراندازی کرنے کی کوشش کر رہے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ جوانوں نے مارے گئے دہشت گردوں کے پاس سے 4 اے کے رائفل، 6 ہینڈ گرینیڈ اور دیگرسامان برآمد کیا ہے۔

چراغ پاسوان کا این ڈی اے میں شامل ہونا بی جے پی کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ سی ووٹر نے بہار میں سیاسی مساوات پر رائے عامہ جاننے کے لیے ایک سروے کرایا تھا، جس میں 4 ہزار سے زائد لوگوں سے بات کی گئی تھی۔

ہینلی پاسپورٹ انڈیکس نے سنگاپور کو دنیا کے 227 میں سے 192 سفری مقامات تک بغیر ویزا کے رسائی کے ساتھ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار دیا ہے۔ تین یورپی ممالک جرمنی، اٹلی اور اسپین 190 ویزا فری مقامات کے ساتھ ایک سلاٹ اوپر چلے گئے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

فی الحال، اس معاملے میں خاتون کے شوہر اور گھر والوں کو بات نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی لکھنؤ پولیس نے بھی اس پورے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

اپوزیشن کی اس میٹنگ میں ایک طرف جہاں نام پر حتمی فیصلہ کیا گیا وہیں دوسری جانب کوآرڈینیشن کمیٹی، سیکریٹریٹ اور مشترکہ مہم پر بھی بات کی گئی ۔ اس دوران یہ طے کیا گیا کہ تین کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ ایک کامن مینمم ایجنڈے کیلئے ذیلی کمیٹی۔ دوسری انتخابی مہم کیلئے ذیلی کمیٹی اورتیسری رابطہ کمیٹی بنائی جائے گی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تب بھی ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے۔ اپوزیشن میں ہم نے اس وقت کی حکومتوں کے گھوٹالے سامنے لائے لیکن عوام کے مینڈیٹ کی کبھی توہین نہیں کی۔ ہم نے حکمرانوں کے خلاف کبھی بیرونی طاقتوں کی مدد نہیں لی۔

دوران تفتیش سیما حیدر نے ایسے کئی انکشافات بھی کیے ہیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ سیما نے افسران کو بتایا کہ سچن پہلا ہندوستانی نہیں تھا جس کے ساتھ اس نے بات چیت کی تھی۔ اس سے پہلے بھی سیما حیدر نے دہلی این سی آر میں کئی نوجوانوں سے فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے بات کی تھی۔