Bharat Express

Israel-Palestine Conflict: ”شدت پسندی کے سبب پیدا ہوتی ہے جنونیت“ اسرائیل-فلسطین جنگ پر موہن بھاگوت کا بڑا بیان

ملک میں آج (24 اکتوبر) کو وجے دشمی کا تہوار دھوم دھام سے منایا جار ہا ہے۔ وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس کے ناگپور واقع ہیڈ کوارٹر پر یوم تاسیس کا پروگرام منایا گیا۔

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت۔ فائل فوٹو

Mohan Bhagwat In Nagpur: ملک میں آج (24 اکتوبر) وجے دشمی کا تہواردھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ وجے دشمی کے موقع پرراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے ناگپورواقع ہیڈ کوارٹرپریوم تاسیس کا پروگرام منایا گیا۔ اس دوران ہتھیاروں کی پوجا (شسترپوجن) کی گئی۔ ریشم باغ میدان میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان کا مقام آج دنیا کے کئی اہم ممالک میں بن گیا ہے۔

ملک تیزی کے ساتھ کررہا ہے ترقی: موہن بھاگوت

موہن بھاگوت نے کہا کہ اس بارچین میں منعقد ہوئے ایشین گیمس میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا اور107 میڈل جیتے۔ ملک ہرشعبے میں تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ملک کی اکنامی 10ویں نمبرسے کھسک کرپانچویں نمبرپرآگئی ہے۔ اس کےعلاوہ تکنیک اورزراعت کے میدان میں بھی بے مثال اندازمیں آگے بڑھ رہے ہیں۔ موہن بھاگوت نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں بہت زیادہ تنوع ہے، لیکن ہمارے پاس ابھی تک کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے کہ اس تنوع میں اتحاد کیسے آئے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شدت پسندی کے سبب جنون پیدا ہوتا ہے، جنگ ہوتے ہیں۔ موہن بھاگوت نے یہ بیان اسرائیل-حماس کے درمیان جاری جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیا۔

“دنیا کو راستہ دکھانا ہے تو نقل نہیں کرنی ہے”

موہن بھاگوت نے کہا کہ ملک تیزی کے ساتھ ترقی کررہا ہے۔ دنیا کوراستہ دکھانا ہے توہمیں کسی کی نقل نہیں کرنی چاہئے۔ خود راستوں کو بنانا ہے اوراس پرچلنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک مخالف عناصرکا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ہیں جوملک کو آگے بڑھتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لئے وہ لوگ ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ علیحدگی اورتصادم کیسے پیدا ہوسکتا ہے، لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ ہندوستان کے عروج کا مقصد ہمیشہ سے دنیا کی فلاح وبہبود رہا ہے۔

آرایس ایس کا قیام 1925 میں وجے دشمی کے دن عمل میں آیا

واضح رہے کہ آرایس ایس کا قیام 1925 میں وجے دشمی کے دن ہوئی تھی۔ اسی کے بعد سے ہرسال وجے دشمی کے موقع پریوم تاسیس اورشسترپوجن (ہتھیاروں کی پوجا) پروگرام کیا جاتا ہے۔ ہرسال پروگرام میں الگ الگ ہستیوں کو مہمان خصوصی کے طورپربلایا جاتا ہے۔ اس بارمشہورگلوکاراورکمپوزرپددم شری شنکرمہادیون کو مدعوکیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔