مدھیہ پردیش میں انتخابی گہماگہمی کے درمیان، جیوترادتیہ سندھیا کا ایک نیا روپ سامنے آیا ہے۔ یہ روپ جو پہلے کسی نے نہیں دیکھا تھا۔ درحقیقت سنیچر کو گوالیار میں سندھیا اسکول کا 125 واں یوم تاسیس بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقع پر جیوترادتیہ سندھیا نے انتخابی ماحول کو بھول کر اسٹیج پر طلبہ کے ساتھ زوردار رقص کیا۔ اس کا ویڈیو بھی اب کافی وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں سندھیا شاندار ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کسی بھی مرکزی وزیر کا یہ روپ دیکھنے کے لائق تھا۔ سندھیا کے اس ڈانس کی سوشل میڈیا پر کافی تعریف ہو رہی ہے۔ڈانس کے دوران انہوں نے سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا ہے۔ مرکزی وزیر کے اس تفریحی انداز کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔
At @ScindiaSchool, @Meetbros sung the Garba penned by me. Incidentally, they are proud alumnus of Scindia School. pic.twitter.com/brIjHVlslC
— Narendra Modi (@narendramodi) October 21, 2023
اس پروگرام میں پی ایم مودی نے بھی شرکت کی
گوالیار میں سندھیا اسکول کے 125ویں یوم تاسیس کے موقع پر اسکول کیمپس میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ گورنر گنگوبائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے پروگرام میں شامل تھے۔ اس کے علاوہ سندھیا کا پورا خاندان بھی وہاں موجود تھا جس میں بیوی، ماں اور بیٹا شامل تھے۔ پی ایم کے خطاب کے بعد سندھیا اسکولی بچوں کے ساتھ اسٹیج پر پہنچے۔ اس وقت جب طلباء نے ان کے ساتھ ڈانس کرنے پر اصرار کیا تو انہوں نے بچوں کو مایوس نہیں کیا اور ان کے ساتھ اسٹیج پر بھرپور طریقے سے ڈانس کیا۔الیکشن سیزن میں سندھیا کا ڈانس سرخیوں میں آگیاہے۔
सिंधिया का डांस……. pic.twitter.com/zlxEgVUV7n
— MISSON MP ELECTION 2023 (@Nai_yatra) October 21, 2023
واضح رہے کہ اس وقت مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کو لے کر مسلسل سیاسی ہلچل جاری ہے۔ اس انتخابی مہم کے درمیان مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کا ڈانس کرتے ہوئے یہ ویڈیو کافی خبروں میں ہے کیونکہ ریاست کا ہر لیڈر اس انتخابی موسم میں ڈوبا ہوا ہے۔ ایسے میں سندھیا کا یہ رقص ایک مثبت ماحول پیدا کرتا ہے۔ سندھیا نے ڈانس کیا تو بچے بھی بہت خوش ہوئے۔
بھارت ایکسپریس