Bharat Express DD Free Dish

Chief Minister of Madhya Pradesh

یومِ جمہوریہ پر مہر کے سرکاری اسکول میں بچوں کو پلیٹ کی بجائے رَدّی کاغذ پر مڈ-ڈے میل پیش کیا گیا؛ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کلکٹر نے نوٹس لیا، پرنسپل کے معطلی کا عمل شروع۔ پڑھیں مکمل خبر۔

مدھیہ پردیش کے اندور کے بعد اب  مہو میں آلودہ پانی پینے  سے تباہی مچی ہوئی ہے۔ یہاں19 بچوں سمیت 25 سے زیادہ لوگوں کو آلودہ پانی کی وجہ سے یرقان ہو گیا ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کا علاج جاری ہے۔ حکومت کی اس لاپرواہی پر مقامی لوگوں میں شدید غصہ دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر سدیش تیواری نے بھاگیرتھ پورہ معاملے میں اہم سوالات کے جوابات تلاش کیے۔ اندور کے یہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ پانی جیسی بنیادی سہولت میں لاپروائی کس قدر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اندور جیسے شہر میں ایسی صورتحال سب کے لیے ایک سنگین وارننگ ہے۔

جیسے ہی وزیر اعلیٰ بیلون میں سوار ہوئے، تیز ہوا چلنے لگی، جس سے بیلون فضا میں نہ اُڑ سکا۔ اسی دوران بیلون کے نچلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔ موقع پرموجود اہلکاروں نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پایا، آگ بجھائی اور وزیر اعلیٰ کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔

مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں سرکاری نوکری میں جو بھی بھرتی ہوگی اس میں خواتین کو 35 فیصد ریزرویشن ہوگا۔ پہلے ریاست میں سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے 30 فیصد ریزرویشن تھا جسے بعد میں بڑھا کر 33 فیصد کردیا گیا اور اب اسے بڑھا کر 35 فیصد کردیا گیا ہے۔

متعدد دعویداری کی وجہ سے پارٹی نے تینوں ریاستوں میں آبزرور بھیجنے کا من بنایا ہے اور آبزرور کون کون لوگ ہوں گے ،ان کے ناموں کا اعلان کل ہوسکتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام آبزرور تینوں ریاستوں میں جاکر وہاں کے تمام اراکین اسمبلی سے ان کی رائے لیں گے اور اس کے بعد ایک رپورٹ دہلی کو سونپی جائے گی پھر اس کے بعد اعلیٰ کمان فیصلہ کرے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر میں نے سچے دل سے آپ کی خدمت کی ہے تو مجھے آپ کا آشیرواد چاہیے۔ اگر میں نے آپ کی عزت میں اضافہ کیا ہے تو میں آپ کی عنایت چاہتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اگر میں نے بہنوں کی زندگی بدلی ہے تو میں آپ کا آشیرواد چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ اس وقت مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کو لے کر مسلسل سیاسی ہلچل جاری ہے۔ اس انتخابی مہم کے درمیان مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کا ڈانس کرتے ہوئے یہ ویڈیو کافی خبروں میں ہے کیونکہ ریاست کا ہر لیڈر اس انتخابی موسم میں ڈوبا ہوا ہے۔ ایسے میں سندھیا کا یہ رقص ایک مثبت ماحول پیدا کرتا ہے۔

بدھ کو اجین سے آئی ایک تصویر نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ مہاکال کے شہر اُجین میں نیم برہنہ اور خون بہہ رہی بیٹی ڈھائی گھنٹے تک مدد کی فریاد کرتی رہی، لیکن پورا شہر خاموش رہا، جیسے سب کی سانسیں رک گئی ہوں۔ آخر کار لڑکی مہاکال تھانہ علاقے کے بد نگر روڈ پر ڈانڈی آشرم کے قریب مدد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

گونڈ سلطنت کی حکمراں ویرانگنا رانی درگاوتی کی بہادری کی کہانی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ اپنی بہادری اور طاقت سے رانی درگاوتی نے ایک بہت بڑی سلطنت قائم کی تھی جس میں مدن محل، گڈھا منڈلا، سنگم پور شامل تھے۔