Bharat Express

Race of new Chief Ministers: مدھیہ پردیش ،راجستھان اور چھتیس گڑھ کے سی ایم کے نام پر تذبذب برقرار،اتوار تک کرنا پڑسکتا ہے انتظار

متعدد دعویداری کی وجہ سے پارٹی نے تینوں ریاستوں میں آبزرور بھیجنے کا من بنایا ہے اور آبزرور کون کون لوگ ہوں گے ،ان کے ناموں کا اعلان کل ہوسکتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام آبزرور تینوں ریاستوں میں جاکر وہاں کے تمام اراکین اسمبلی سے ان کی رائے لیں گے اور اس کے بعد ایک رپورٹ دہلی کو سونپی جائے گی پھر اس کے بعد اعلیٰ کمان فیصلہ کرے گا۔

راجستھان ،چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی بھاری اکثریت کےساتھ جیت کے بعد بھی وزیراعلیٰ کے نام کا ابھی تک اعلان نہیں ہوسکا ہے ،چونکہ تینوں ریاستوں میں ایک دو نہیں بلکہ کئی کئی دعویدار ہیں جو یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ انہیں وزیراعلیٰ بنایا جائے گا۔ کئی رہنماوں نے پارٹی کے اعلیٰ کمان سے ملاقات بھی کی ہے اور کئی نے پاور شو کا بھی انعقاد کیا ہے ۔ کئی بار اعلیٰ کمان کی میٹنگ بھی ہوچکی ہے ، وزیراعظم نریندر مودی،امت شاہ اور جے پی نڈا مسلسل دو دنوں تک میٹنگ کرچکے ہیں ،لیکن ابھی تک تذبذب برقرار ہے اور سبھوں کو نئے سی ایم کے ناموں کے اعلان کا انتظار ہے۔اس بیچ اب وزیرداخلہ امت شاہ پی ایم کی رہائش گاہ پہنچے ہیں جہاں وزیراعظم کے ساتھ ان کی میٹنگ چل رہی ہے ۔ میٹنگ میں تینوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

تینوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کا فیصلہ دہلی سے ہونے والا ہے لیکن اب دہلی نے ایک دوسرا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہےکہ متعدد دعویداری کی وجہ سے پارٹی نے تینوں ریاستوں میں آبزرور بھیجنے کا من بنایا ہے اور آبزرور کون کون لوگ ہوں گے ،ان کے ناموں کا اعلان کل ہوسکتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام آبزرور تینوں ریاستوں میں جاکر وہاں کے تمام اراکین اسمبلی سے ان کی رائے لیں گے اور اس کے بعد ایک رپورٹ دہلی کو سونپی جائے گی پھر اس کے بعد اعلیٰ کمان فیصلہ کرے گا۔ ایسے میں یہ مانا جارہا ہے کہ تینوں ریاستوں کے وزیراعلیٰ کے ناموں کے اعلان میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے، اس بیچ بی جے پی کے سینئر رہنما کیلا ش وجئے ورگیہ نے کہا ہے کہ اتوار تک سسپنس ختم ہوجائے گا۔

ادھر ملاقات ومذاکرات کی بات کریں تو کل شام  سے ہی راجستھان کی سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے دہلی میں موجود ہیں اور آج ان کی پارٹی صدر جے پی نڈا کے ساتھ ملاقات ہورہی ہے ۔حالانکہ اس ملاقات میں کافی تاخیر ہوئی اور اس کیلئے وسندھرا راجے کو کافی دیر انتظار بھی کرنا پڑا، التبہ اسی بیچ وسندھرا نے پی ایم موی کی جم کرتعریف کی اور کانگریس کی تنقید کی۔ وہیں بابا بالکناتھ نے بھی وزیرداخلہ امت شاہ سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی ہے اور ان دونوں کے مابین کافی دیر تک بات ہوئی ۔  رینوکا سنگھ نے پارٹی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی ہے اور اپنا موقف پیش کیا ہے ۔ فی الحال تینوں ریاستوں پر تذبذب کی کیفیت برقرار ہے ، پارٹی کے اعلیٰ کمان کی طرف سے تینوں ریاستوں کے وزیراعلیٰ کے ناموں کے اعلان کا انتظار ہے۔